ملک بھر میں عید الفطر کے اجتماعات

Spread the love

ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے ۔ ، تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید کے اجتماعات ہوئے ۔ عید کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔

فیصل مسجد میں عید کا روح پروراجتماع

دیس اُردو کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں نمازعید کے چھوٹے، بڑے اجتماعات ہوئے جن میں فرزندان توحید نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اسلام آباد میں نمازعید میں عید کا بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا۔ صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بھی فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی۔نماز کی ادائیگی کے بعد امت مسلمہ، ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے رائیونڈ لاہور میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے نماز عید کے بعد ورکرز سے ملاقات کی۔

اورلوگوں میں گھل مل گئے۔

تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان نے نماز عید چیئرمین سیکرٹریٹ میں قائم مسجد میں ادا کی۔تحریک انصاف کے رہنماؤں کارکنان  نے بھی عمران خان کے ساتھ نماز عید ادا کی ۔ ملکی ترقی سلامتی آزادی خودمختاری کے لئئے دعائیں مانگی گئیں۔ نماز عید کے بعد کارکنان و قائدین  نے عمران خان کو عید کی مبارکباد دی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹوئٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید مبارک دیتے ہوئے کہا کہ اگلی عید پر ہم حقیقی  آزادی کے راستے پر ہوں گے ۔

عید الفطر پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں نمازعید کے موقع پر سیکورٹی کے
سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات رہی۔

صدرمملکت کا عید الفطر کے موقع پر پیغام

عید کے اس پُرمسرت موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ وہ اس مبارک دن کو تمام پاکستانیوں اور عالم اسلام کے لیے خوشیوں اور آسانیوں کا سبب بنائے، اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ اس نے ہمیں بھرپور طریقے سے رمضان المبارک میں اجتماعی عبادت کرنے کا موقع اور توفیق عطا فرمائی۔

صدر مملکت نے کہا کہ آج عید الفطر کے پُرمسرت لمحات میں ہم اس توفیق پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجالا رہے ہیں اور خوشی و مسرت کا اظہار کر رہے ہیں،عید الفطر کا دن اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی طرف سے بخشش، رحمت اور عفو و درگزر کا دن ہے، یہ دن خوشیاں بانٹنے اور اپنے معاشرے کے محروم طبقے کے لیے ایثار و قربانی کا دن ہے، ضرورت مندوں، ناداروں، غریبوں اور محتاجوں کی بھرپور مدد کرتے ہوئے انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہونے کا موقع فراہم کریں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عید کی حقیقی خوشی تب ہی مل سکتی ہے جب ہم دوسروں کو بھی اپنی خوشی میں شریک کریں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عبادت، ضبطِ نفس اور ایثار و قربانی کو ہماری شخصیت اور کردار کا حصہ بنائے، اللہ ہمیں نہ صرف اپنی ذات بلکہ ملک و قوم کی فلاح و ترقی کا سبب بنائے، اللہ ہمیں ملکی سالمیت و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

منصورہ میں عید الفطر کا اجتماع

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور منصورہ میں ادا کی۔ سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے بھی جی او آر ون کی مسجد میں نماز عید ادا کی، لیگی رہنما عطاء تارڑ نے جی او آر ون میں نماز عید ادا کی۔ دوسری جانب بھارت ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور جنوبی افریقہ میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے ۔

وائٹ ہاؤس میں عیدالفطر کی تقریب

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی تقریب منعقد کی گئی ۔ جس میں خاتون اوّل بھی شریک ہوئیں ۔ امریکا بھر سے مسلم رہنما بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے مسلم کمیونٹی کو عید کی مبار کباد دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کےدوران کیا گیا یہ وعدہ پورا کردیا کہ وائٹ ہاؤس میں عید کی تقریبات دوبارہ شروع کی جائیں گی۔ مسلمان رمضان میں 30 اور ہم 40 روزے رکھتے ہیں ،میں نے مسلسل 40 روزے رکھے جس میں میٹھا حتیٰ کہ آئس کریم تک نہیں کھائی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ گزشتہ برس کووڈ کی وجہ سے عید کی تقریب نہ ہو پائی، کووڈ کے دوران لاتعداد مسلم ہیلتھ ورکروں نے شانہ بشانہ کام کیا۔ رمضان میں کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملتا ہے، مذہب کی بنیاد پر کسی کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔اس کے علاوہ وائٹ ہاؤس میں منعقد تقریب میں پاکستانی امریکن گلوکارہ عروج آفتاب بھی موجود تھیں۔تقریب کے شرکاء نے صدر جوبائیڈن کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

عروج آفتاب نے شاعرانہ انداز میں اپنا پیغام دیا جس میں پانی کے گلاس کا ذکر کیا تھا۔امریکی صدر نے گریمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی گلوکارہ کو اس دوران پانی کا گلاس پیش کردیا جس سے ہال میں قہقہے گونج اٹھے۔

6 thoughts on “ملک بھر میں عید الفطر کے اجتماعات

  1. … [Trackback]

    […] There you will find 30889 more Information on that Topic: daisurdu.com/2022/05/03/اہلیان-وطن-کو-عید-کی-خوشیاں-مبارک/ […]

  2. … [Trackback]

    […] There you will find 59747 additional Info to that Topic: daisurdu.com/2022/05/03/اہلیان-وطن-کو-عید-کی-خوشیاں-مبارک/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Read More on that Topic: daisurdu.com/2022/05/03/اہلیان-وطن-کو-عید-کی-خوشیاں-مبارک/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Here you can find 36305 additional Info on that Topic: daisurdu.com/2022/05/03/اہلیان-وطن-کو-عید-کی-خوشیاں-مبارک/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/05/03/اہلیان-وطن-کو-عید-کی-خوشیاں-مبارک/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Read More to that Topic: daisurdu.com/2022/05/03/اہلیان-وطن-کو-عید-کی-خوشیاں-مبارک/ […]

Comments are closed.