کورونا مثبت کیسز کی شرح2.72 فیصدریکارڈ

Spread the love

کورونا سے 25اموات،ایک ہزار122نئےکیس

پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی
Spread the love

کورونا وائرس مزید 25 افراد کی جان لے گیا ۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 139 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعدادوشمار کےمطابق پنجاب میں 13 ہزار 486، سندھ میں 8 ہزار 58 اموات ہوئیں۔ خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 235 اموات رپورٹ ہوئیں ۔ اسلام آباد میں ایک ہزار 9، بلوچستان میں 375 افرادجان سے گئے ۔ گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 787 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1497015493600985088

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 142 نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔ جن میں سے ایک ہزار 122 افراد کا کورونا ٹیسث مثبت آیا۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 72 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 6 ہزار 450 ہوگئی۔

این سی او سی کے اعداد وشمار کے مطاب مطابق پنجاب میں کورونا کے 5 لاکھ 395، سندھ میں 5 لاکھ 66 ہزار 505 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 15 ہزار 743، بلوچستان میں 35 ہزار 316کیسز رپورٹ ہوچکے ۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے 11 ہزار 448، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 169 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 874 کورونا کیسز سامنے آئے۔ ملک میں کورونا میں مبتلا ایک ہزار 186 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔