روس یوکرین کشیدگی کے عالمی منڈیوں پر اثرات

Spread the love

عالمی مارکیٹ میں تیل، گندم،سونا مہنگا

یوکرین روس کشیدگی
Spread the love

روس اور یوکرین میں کشیدگی کی خبرسامنے آتے ہی تیل کی عالمی منڈی میں جاری بحران مزید شدت اختیار کر گیا۔ جس کے نتیجے میں برینٹ  عالمی منڈی میں خام تیل کی اوسط قیمت  100 ڈالر  فی بیرل سے تجاوزکرگئی جو گزشتہ سات برس میں سب سے زیادہ ہے۔

 2014 میں بھی روس یوکرین کشیدگی کے دوران تیل کا بحران پیدا ہوا تھا جس کے بعد اس میں اضافہ دیکھا گیا۔ یورپی  برینٹ نارتھ سی کروڈ آئل  کی قیمت 8 فیصد  بڑھنے کےبعد 105 اعشاریہ 79 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔

تیل برآمد کرنے والے ملکوں نےاعلان کیاہےکہ وہ حالیہ بحران پرقابو پانے کےلئے مارچ سےروزانہ کی بنیاد پر تیل کی پیداوار میں  4لاکھ بیرل اضافہ کریں گے۔

یورپی تجارتی منڈیوں میں گندم کی قیمت میں اضافہ

یورپین تجارتی منڈیمیں گند م کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ دیکھا گیا ۔ بین الاقوامی سطح پر غلے کی قیمتوں میں 5 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ایک ٹن گندم ریکارڈ اضافے کےساتھ 384 ڈالر  میں فروخت ہوئی۔سنگاپور کی مارکیٹس میں گندم کی قیمت میں 5.5 فیصد، مکئی میں 4 اور سویابین کی قیمت میں 2 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ۔

عالمی مارکیٹس میں مندی

یوکرین روس تنازعے کے بعد عالمی مارکیٹس بھی گریش کر گئیں۔امریکی مارکیٹ میں 3اعشاریہ5فیصد کمی دیکھی گئی۔انڈیکس 450پوائنٹس کی کمی کے بعد 12ہزار 588پر آگیا۔

جاپان، آسٹریلیا، چین، سنگاپور اور دیگر اسٹاک مارکیٹس میں 3 فیصد تک مندی ریکارڈ کی گئی ۔سینسیکس انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد مندی دیکھنے میں آئی  جبکہ ممبئی میں دوران ٹریڈنگ انڈیکس 55ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کو پرَ لگ گئے

عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں بھی 77ڈالر فی اونس   اضافے کے بعد قیمت ایک ہزار 972 ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔ پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 3400 روپے بڑھ گئی ۔ پاکستان میں سونےکی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2915 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 11 ہزار 711 روپے ہوگیا ہے۔