روس کا یوکرین پر حملہ،137ہلاکتیں رپورٹ

Spread the love

یوکرین کا روس کے طیارے گرانے کا دعویٰ

روس کا یوکرین پر حملہ
Spread the love

 روس کے صدرولادی میرپیوٹن نےٹیلی ویژن خطاب میں یوکرین کی جانب سے لاحق خطرات کے باعث فوجی کارروائی کا اعلان کیا۔یوکرینی فوج کو ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کی۔واضح بھی کیا کہ  روس یوکرین پرقبضہ نہیں کرنا چاہتا۔کارروائی میں ہونے والے خون خرابے کی ذمہ داری یوکرین پرعائد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ روس یوکرین کے علاقے دونباس میں خصوصی فوجی آپریشن کیا جائے گا۔شہریوں کو محفوظ علاقوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔

صدرپیوٹن نے خبردارکیا کہ کسی نے روس کی فوجی کارروائی میں مداخلت کی کوشش کی ۔تو اس کے اس نتائج اتنے سنگین ہوں گے جوپہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھے ہوں گے۔

یوکرین نے روسی حملے کی اطلاعات دی

یوکرین کے وزیرخارجہ دیمترو کیلیبا نے بتایا کہ  روسی صدرنے یوکرین پرحملہ کردیا، دارالحکومت کیف دھماکوں سے گونج اٹھا۔انہوں نے ٹویٹ  میں لکھا کہ روسی صدرولادی میرپیوٹن نے یوکرین پرپوری قوت سے حملہ کردیا ہے۔

روسی فوج نے بحیرہ اسود میں 2 اہم جزیروں زمینی اور اسنیک پر قبضہ کر لیا۔ لڑائی میں 13 یوکرینی فوجی اور 137 شہری ہلاک، 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔یوکرین نے جوابی اقدامات میں 50 روسی اہلکار مارنے اور 7 طیارے گرانے کا دعویٰ کر دیا۔

یوکرائن پر بیلسٹک اورکروز میزائلوں سے حملے

روسی فوج کے یوکرائن کے فوجی اہداف پر بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے حملے جاری ہیں، ایئر بیس پر کنٹرول کیلئے دارالحکومت کیف کے مضافات میں گھمسان کی لڑائی ہے۔ روسی حمایت یافتہ جنگجو بھی اسلحہ اٹھائے کیف میں داخل ہو گئے ہیں۔

یوکرین کا ایئرڈیفنس سسٹم تباہ

روسی  نے بتایا کہ ان کے زمینی دستے یوکرین کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ یوکرین کا ائیرڈیفنس سسٹم تباہ کردیا گیا ہے۔

رپورٹس  کے مطابق دارالحکومت کیف، ڈونباس، اڈیسہ ماریوپول سمیت یوکرین کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی زوردار آوازیں سنائی دیں۔ روسی فوج نے یوکرین کے فوجی اڈوں کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

دھماکوں کی آوازیں کہاں کہاں سنی گئیں؟

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف اور ڈونباس ریجن میں دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔بلیک سی پورٹ اڈیسہ پر دھماکے سنےگئے ہیں جبکہ مشرقی یوکرین کے علاقے ماریوپول بھی دھماکوں سے گونج اٹھا ہے۔یوکرین کے دارالحکومت کیف اور خرکیف میں ملٹری کمانڈ سینٹرز پر بھی میزائل حملے کیے گئے ہیں جبکہ روسی فوج یوکرین کے علاقے ماریوپول اور اڈیسا میں پہنچ گئی ہے۔

صدر زیلنسکی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ روسی افواج چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ہمارے دفاع کرنے والے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں تاکہ 1986 والا افسوسناک واقعہ دوبارہ نہ رونما ہو جائے۔ سویڈن کے وزیر اعظم کو اطلاع دے دی ہے۔ یہ پورے یورپ کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

یوکرین میں مارشل لاء نافذ

یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کے انفراسٹرکچر، بارڈر گارڈز پر میزائل حملے کیے ہیں، یوکرین کے متعدد شہروں میں دھماکے سنے گئے ہیں۔ یوکرین کے تمام علاقوں میں مارشل لاء متعارف کرا رہے ہیں، روسی حملے سے متعلق امریکی صدر سے بات کی ہے۔ ہم مضبوط اور ہر چیز کے لیے تیار ہیں، ہم جیتیں گے۔

فضائی آپریشن معطل

روس کے حملے کے بعد یوکرین نے سول فضائی حدود کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے ۔

یوکرینی فوج کا طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

یوکرین کی مسلح افواج کا ایک طیارہ دارالحکومت کیف کے علاقے میں گر کر تباہ ہونے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

یوکرین کی وزارت داخلہ نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ مسلح افواج کا ایک فوجی طیارہ جس میں 14 افراد سوار تھے، طیارہ اوبوچیو ضلع کے گاؤں ژوکیوتسی اور ٹریپیلیا کے درمیان گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ گرنے کے بعد آگ نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

یوکرین کے ساحلی شہر ماریوپل پر روسی فوج کا شدید حملہ جاری ہے ۔اور وہاں اس وقت بھاری گولہ باری ہو رہی ہے۔

ماریوپل میں یوکرین کی بڑی بندرگاہوں میں سے ایک ہے ۔جو دریائے آزوف پر واقع ہے ۔ روس نواز علیحدگی پسندوں کے زیر انتظام خطے دونتسک کے قریب ہے ۔جسے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

روس اگر ماریوپل پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اسے کریمیا تک براہ راست زمینی راستہ میسر ہو جائے گا۔

روس کا کریمیا پر قبضہ

روس کی جانب سے کریمیا پر 2014 میں حملے کے بعد ماسکو کے حمایت یافتہ باغیوں نے الگ ہونے والے علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ روس نے یہ حملے اس وقت کیا جب یوکرین میں بڑے پیمانے پر مظاہرین نے روس نواز صدر وکٹر یانوکووچ کو معزول ہونے پر مجبور کردیا تھا۔

مشرقی یوکرین میں ماضی میں ہونےوالی ہلاکتیں

 مشرقی یوکرین میں باغیوں اور یوکرینی فورسز کے درمیان لڑائی میں تقریباً 14 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس دوران مختصر دورانیہ کی جنگ بندی بھی ہوئی لیکن حالیہ دنوں میں خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

22 thoughts on “روس کا یوکرین پر حملہ،137ہلاکتیں رپورٹ

  1. … [Trackback]

    […] Find More on to that Topic: daisurdu.com/2022/02/24/روس-کشیدگی/ […]

  2. js混淆 hello my website is js混淆

  3. garap tari hello my website is garap tari

  4. 18×9 hello my website is 18×9

  5. ayam dan hello my website is ayam dan

  6. Penis, This is a good website Penis

  7. … [Trackback]

    […] Here you can find 20718 additional Info to that Topic: daisurdu.com/2022/02/24/روس-کشیدگی/ […]

  8. … [Trackback]

    […] Read More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/02/24/روس-کشیدگی/ […]

  9. Wow, awesome weblog structure! How long have you been running a blog for?

    you make blogging glance easy. The entire glance of
    your website is great, let alone the content!

    You can see similar here ecommerce

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے