شہبازشریف پرفردِ جرم عائد نہ کی جا سکی

Spread the love

شہبازشریف اور دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

شہبازشریف لاہور کی احتساب عدالت پیش
Spread the love

منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔ لاہور کی احتساب عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ چالان پر سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی۔

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج اعجاز الاحسن اعوان نےشہبازشریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت ہوئی ۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے ۔ نیب ریفرنس میں کہا گیا کہ شریف فیملی سمیت دیگر پر 7 ارب 32 کروڑ سے زائد کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد ہے ۔ شہباز شریف پر 5 ارب سے زائد منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے ۔  حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر 1 ایک ارب تک کے اثاثے اور منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے۔

نیب ریفرنس میں شہباز شریف سمیت 16ملزمان نامزد

نیب ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ۔ ریفرنس میں شہباز شریف ،سلمان شہباز، حمزہ شہباز، رابعہ شہباز، نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا ہے ۔ نیب تفتیشی ٹیم کے مطابق دیگر ملزمان میں نثار احمد، شاہد رفیق، یاسر مشتاق، محمد مشتاق، آفتاب محمود، محمد عثمان کو نامزد کیا گیا ہے ۔ مزید ملزمان میں طاہر نقوی، قاسیم قیوم، فاضل داد عباسی اور علی احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔

شہبازشریف اور دیگر کےخلاف 4وعدہ معاف گواہ

نیب ریفرنس کے مطابق شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف چار ملزمان وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں ۔ وعدہ معاف گواہ بننے والوں میں شاہد رفیق، یاسر مشتاق، محمد مشتاق اور آفتاب محمود شامل ہیں ۔ ریفرنس میں سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

وکلاء کی کاپیاں مدہم ہونے کی درخواست

شہباز شریف کے وکلا نے چالان کی کاپیاں مدہم ہونے کی درخواست دی ۔ شہبازشریف کے وکلا کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے جو چالان کی کاپیاں فراہم کیں وہ پڑھی نہیں جاسکتیں ۔ بینک حکام کے 164 بیانات کی کاپیاں بھی فراہم نہیں کیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کو چالان کی صاف کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شہبازشریف اوردیگر کو28فروری کو پیش ہونے کی ہدات

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایک مرتبہ تسلی سے بتا دیں کہ کون کون سے کاپیاں صاف نہیں ۔ یہ ایک ایک کر کے اعتراضات اٹھائیں گے۔

عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کےلیے شہباز شریف اور دیگر ملزمان کو 28 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی۔

شہبازشریف کی سماعت کے بعد میڈیا سےگفتگو

سماعت کے بعد شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ایف آئی اے نے درخواست دی کہ سماعت کی تاریخ 17 یا 19 کر دی جائے ۔ تاکہ میں 18 کو بہانہ نہ بناؤں کہ آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہے۔  اس لیے پیش نہیں ہوسکتا ۔ عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست خارج کردی تو حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کی تاریخ ہی تبدیل کردی ۔ حکومت کا ارادہ تھا کہ آج چارج فریم کروائیں گے، لیکن اللہ مالک ہے۔

شہبازشریف کےخلاف مقدمہ کیا ہے؟

ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف 16 ارب سے زائد منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کررکھا ہے، ایف آئی اے نے 2021ء میں منی لانڈرنگ کا چالان عدالت میں جمع کروایا تھا۔

حمزہ شہباز کی عدالت پیشی کے بعد میڈیا ٹاک

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ظلم کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ۔ پٹرول کی قیمت میں اتنا اضافہ کوئی سنگدل ہی کرسکتا ہے ۔  بدقسمتی سے ملک کا وزیراعظم جھوٹا اور نکما ہے، اب عوام کی عدالت میں حساب ہوگا، انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔

کھودا پہاڑ اور چیونٹی بھی نہیں نکلی،حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ وہ انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں ۔ نواز شریف 100 سے زائد پیشیاں بھگت چکے، کھودا پہاڑ اور چیونٹی بھی نہیں نکلی ۔ نورتن کہتے ہیں یہ سب سے مشہور وزیراعظم ہیں ۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسا ظالم شخص نہیں دیکھا، قوم کا ایک ہی نعرہ ہے، عمران نیازی سے جان چھڑائی جائے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ وزراء کہتے ہیں مہنگائی کم ہوگئی ہے ۔ دنیا میں مہنگائی ہے مگر وہاں گروتھ ریٹ بڑھ رہا ہے ۔ لوگوں کی آمدن میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ وزیراعظم کے اردگرد بیٹھے معاشی آئن سٹائن ملک کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں۔  آج لوگ عمران نیازی کے نام کو کوستے ہیں، سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں، عمران نیازی کو گھر جانا ہوگا۔

شہبازشریف کےخلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے،مریم اورنگزیب

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج شہبازشریف کی پیشی تھی ۔ یہ تماشہ ساڑھے 3 سال سے جاری ہے۔ عمران خان نے شہبازشریف کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے ۔ انہیں صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ کیس میں گرفتار کیا۔پھر صاف پانی کیس میں نامزد تمام افراد بری ہوگئے ۔ لیگی صدر بیرون ملک عدالتوں سے بھی سرخرو ہوئے ۔ لندن کی عدالتوں نے بھی انہیں بے گناہ قرار دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف کے بغض میں ہر ادارہ استعمال کیا ۔ وہ اداروں کو شہباز شریف کے خلاف کیس بنانے کی ہدایت کرتے رہے ۔ حکومتی اداروں کا غلط استعمال کیا گیا ۔

شہبازشریف کے خلاف ہرادارہ استعمال کیا گیا،مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ ہر الزام ایف آئی اے اور نیب کے ذریعے لگایا گیا ۔ آج شہبازشریف کے خلاف کاغذ لہرانے والے شہزاد اکبر کہاں گئے۔ جس نے اربوں کی منی لانڈرنگ ثابت کرنی تھی ۔ آج ان کے کرائے کے ترجمان پی آئی ڈی میں بیٹھ کر الزام لگاتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی آئی ڈی میں نہیں عدالتوں میں کرپشن ثابت کرنی تھی، اب اسحاق ڈار کا اقبالی بیان لے آئے ہیں ۔ ایف آئی اے کو کہتی ہوں کہ ان کی ملازم نہ بنے، اور دوسرے وزرا بھی شہزاد اکبر سے سبق حاصل کریں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جھوٹے بہروپیے اور ٹاؤٹ ملک پر مسلط ہیں ۔ آج یہ نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں ۔ عمران خان کے حکم پر مافیا بھتہ خوری کر رہا ہے ۔ پنجاب میں کرپشن ہورہی ہے ۔ حکومت کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے ۔

20 thoughts on “شہبازشریف پرفردِ جرم عائد نہ کی جا سکی

  1. … [Trackback]

    […] Read More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/02/18/شہبازشریف-پرفردِ-جرم-عائد-نہ-کی-جا-سکی/ […]

  2. js混淆 hello my website is js混淆

  3. fire Easy hello my website is fire Easy

  4. madsen hello my website is madsen

  5. Anus, This is a good website Anus

  6. … [Trackback]

    […] Find More here to that Topic: daisurdu.com/2022/02/18/شہبازشریف-پرفردِ-جرم-عائد-نہ-کی-جا-سکی/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے