پیمرا اتھارٹی کا اجلاس،چینل 24 کو جرمانہ

Spread the love

پیمرا اتھارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا

پیمرا اتھارٹی کا اجلاس
Spread the love

پاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کا 169واں اجلاس چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی زیرِ صدارت پیمرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔

پیمرا نے سالانہ گراس ایڈورٹائزمنٹ کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات کو منظورکر لیا ۔ اتھارٹی نے میسرز میگا میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کے چینل  کے لیے دی گئی لینڈنگ رائیٹس کی درخواست کی منظوری دے دی۔

اتھارٹی نے پیمرا ڈسٹریبیوشن سروس آپریشنز ریگولیشنز 2011کی ریگولیشن 8 کی سب ریگولیشن (3)  میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی۔

اتھارٹی نے ریجنل ڈائریکٹرز ، سیکریٹریز پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کو کونسل کے فیصلے جاری کرنے کے اختیارات کی بھی منظوری دے دی۔

پیمرا نے ڈی ٹی ایچ سروس کے آغاز کے حوالے سے میسرز شہزاد سکائی کی تیاری سے متعلق انسپکشن کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا  ، آج کے مراسلے کے جواب میں کمپنی کو تفصیلی جواب دینے کی ہدایت کی۔

 اتھارٹی نے چینل 24 پر پروگرام دستک جو کہ مورخہ 3 فروری 2022  کو نشر کیا گیا تھا ، اس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا انٹر ویو نشر کرنے پر 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

اتھارٹی نے چینل 24کی پیمرا قوانین اور احکامات کی مسلسل خلاف ورزی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔ فیصلہ کرتے ہوئے چینل انتظامیہ کو متنبہٰ کیا کہ آئندہ پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں چینل کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔

اتھارٹی کے اجلاس میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات شاہیرا شاہد، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر محمد اشفاق احمد شریک ہوئے ۔

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی میجر جنرل (ریٹائرڈ)عامر عظیم باجوہ، سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، ممبر فیڈرل کیپٹل سید ابو ذر پیرزادہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔ ممبر بلوچستان فرح عظیم شاہ، ممبر خیبر پختونخواہ محمد عارفین اور ایگزیکٹیوممبر پیمرا فیصل شیر جان نے شرکت کی۔