کورونا سے مزید29 افراد کا انتقال

Spread the love

کورونا کے 2ہزار597نئے کیس رپورٹ

Spread the love

ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح اور اموات میں کمی آنا شروع ہو گئی ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 37 نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔ جن میں سے 2 ہزار 597 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.4فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 96 ہزار 134 کیسز سامنے آئے۔ سندھ میں سب سے زیادہ 5 لاکھ 60 ہزار 36 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 11 ہزار 112، بلوچستان میں 35 ہزار 111 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 246، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 277 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 42 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق  پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 88 ہزار 958 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس سے ملک میں مزید 27 افراد انتقال کر گئے ۔ پاکستان میں اموات کی تعداد 29 ہزار828 ہو گئی ۔ پنجاب میں سب سے زیادہ کورنا سے 13 ہزار 380 اموات ہوئیں ۔

سندھ میں 7 ہزار 985، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 133 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ اسلام آباد میں 999، بلوچستان میں 371 افراد جان سے گئے ۔ گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 771 کورونا کے مریضوں کا انتقال ہو ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 58 لاکھ 47 ہزار 205 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔ اب تک 13 لاکھ 83 ہزار 725 مریض صحت یاب ہو ہوئے ۔ ایک ہزار 588 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان کورونا وائرس سے متاثرہ عالمی ممالک کی فہرست میں 44 ویں نمبر پر موجود ہے۔