ایرانی وزیر داخلہ کا وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان

Spread the love

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا

ایرانی وزیرخارجہ کی پاکستان آمد
Spread the love

ایران کے وزیر داخلہ ڈاکٹراحمد وحیدی اپنے 9 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ نور خان ائیر بیس راولپنڈی  پہنچنے پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایرانی ہم منصب کااستقبال کیا۔

سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت دیگر حکام نے بھی نور خان ائیر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا ۔ ایرانی وزیر داخلہ اپنے ایک روزہ دورہ پاکستان کے دوران اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی آج وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کریں گے ۔ ایرانی وزیر داخلہ اپنے وفد کے ہمراہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات بھی کریں گے۔

ملاقات کے دوران پاک ایران بارڈر مینیجمنٹ اور قیدیوں کے تبادلہ پر عملدآمد کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔