لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے ۔ایونٹ کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔ لاہور کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوبیٹنگ کی دعوت دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم لاہور قلندرز کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔ لاہورقلندرز کے باؤلرز کی عمدہ پرفارمنس کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر141رنز بنا سکی۔
افتخاراحمد52،عمراکمل 25،حسن خان 17، کپتان سرفراز احمد 12، احسن علی 8 جبکہ جیسن رائے اور جیمز وینس کھاتہ کھولے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ وائس نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔حارث رؤف اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
لاہورقلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 142رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 17.4اوورز میں پورا کر لیا ، کامران گلفام نے 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اوپنر بلے باز فخرزمان 53، عبداللہ شفیق 19رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوراحمداور گلفام مدثر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔