کورونا سے41افراد کا انتقال،3ہزار206نئے کیس رپورٹ

Spread the love

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.79فیصد ریکارڈکی گئی

Spread the love

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید41 افراد انتقال کر گئے۔ ملک اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 772 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 355 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ سندھ میں 7 ہزار 978، خیبر پختونخوا 6 ہزار 113، اسلام آباد 998 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 371 اور آزاد کشمیر میں 768 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 55 ہزار 304 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ 3 ہزار 206 میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ مثبت کیسز کی شرح 5.79 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 83 ہزار 798ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار 931 رپورٹ ہو چکے ہیں ۔ خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 9ہزار758، پنجاب میں 4 لاکھ 94 ہزار 971کیسز سامنے آئے ۔ اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار37، بلوچستان میں 35 ہزار 56 کیسز کی تصدیو ہوئی۔آزاد کشمیر میں 41 ہزار 862 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 183 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران 22 لاکھ 26 ہزار600افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ۔ پاکستان میں مجموعی طور پر 19 کروڑ 88 لاکھ 19ہزار261 ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔ملک میں کورونا ویکسین کے اہل 60 فیصد آبادی میں سے 60 فیصد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔