پی ڈی ایم تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے پرعزم

Spread the love

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدم اعتماد سے پہلے ہوم ورک مکمل کر کے اتحادیوں کو بھی رضامند کریں گے۔

لاہور میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اکرم درانی، حمزہ شہباز، مریم نواز ، خواجہ سعد رفیق، عطا اللہ تارڑ،رانا ثنااللہ شریک ہوئے جبکہ نوازشریف ، اسحاق ڈار، عابد شیر علی، آفتاب شیر پائو سمیت دیگر رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اڑھائی گھنٹےتک جاری رہنے والے  اجلاس میں مختلف امور پر مشاورت کی گئی جبکہ مریم نواز اور شہبازشریف کی جانب سے عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

لاہور میں پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو

مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے، سیاسی لوگ ہیں، اتفاق رائے اور سوچ سمجھ کے ساتھ فیصلے کرتے ہیں، اب حالات بدل گئے ہیں اور حالات کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

سیاسی لوگ اتفاق رائے اور سوچ سمجھ کر فیصلے کرتے ہیں،فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اتفاق رائے اور سوچ سمجھ کے ساتھ فیصلے کرتے ہیں،  سیاست میں بڑے فیصلوں کیلئے دل بھی بڑا کرنا پڑتا ہے، تحریک عدم اعتماد لانے سے پہلے ہم ہوم ورک مکمل کریں گے۔

ہم تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوں گے،فضل الرحمان کا دعویٰ

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوں گے، حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، پیپلز پارٹی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا جبکہ حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، کمیٹی عدم اعتماد کے حوالے سے اتحادی جماعتوں سے رابطے کرے گی اور درخواست کرے گی کہ وہ پی ڈی ایم کا ساتھ دیں۔

پی ڈی ایم کا پی ٹی آئی اراکین سے رابطہ کرنے سے انکار

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے اراکین سے رابطہ نہیں کریں گے، اگر پی ٹی آئی سے کسی نے خود رابطہ کیا تو دیکھیں گے، انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بغیر تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جاسکتی۔

تحریک عدم اعتماد کے لئے نمبرز پورے ہیں،رانا ثناءاللہ کا دعویٰ

اجلاس سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے نمبرز پورے ہیں، نمبر گیم کوئی مسئلہ نہیں ہے، صرف بندوں کے کلیئر ہونے کی بات ہے کہ ہم نے کس کو لینا ہے اور کس کو نہیں، پہلے عدم اعتماد اسپیکر کے خلاف آئے گی یا وزیراعظم کے خلاف اس کا فیصلہ قیادت کرے گی اور تاریخ کا تعین کسی مٹینگ میں نہیں کیا جائے گا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے لئے تاریخ کا تعین میاں نواز شریف اور دیگر جماعتوں کے سربراہ خفیہ طور پر کریں گے، ہمیں ایمپائرز کی ضرورت نہیں ہے، ہم اپنے سیاسی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،حکومت کا جانا ٹھہر گیا اور سمجھ لیں یہ جانے کی تیاری کررہے ہیں۔

حکمرانوں کے گھر جانے کا وقت آ گیا، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  عمران خان سڑکوں پر نہیں جیل جا رہے ہیں، وزیر اعظم کی کابینہ فعل ہو چکی ہے، چور چور کا بیانیہ ناکام ہو چکا، ان کے گھر جانے کا وقت آ گیا، حکومتی اتحادی رابطے میں ہیں، پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کہ عدم اعتماد کا آئینی حق کب استعمال کرناہے۔

سابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں معاشی تباہی جاری ہے، عوا م کو چوروں کے ٹولے سے کوئی امید نہیں، آج تک شہباز شریف کیخلاف ایک کیس بھی ثابت نہ ہوسکا اور ان کے خلاف ہر قانون استعمال کرکے الزام لگایا گیا، عمران خان نے ہرادارے کو شہباز شریف کے خلاف استعمال کیا

انہوں نے کہا کہ ترجمانوں کا اجلاس بلا کرجھوٹ فیڈ کیا جاتا ہے، شہبازشریف کیخلاف عمران خان کا سیاسی انتقام اختتام پذیر نہیں ہوا، عمران خان نےعوام کا جو حال کیا وہ سب کے سامنے ہے، وزیراعظم شہبازشریف کو جیل بھیجنے کیلئے بھرتیاں کررہے ہیں، قوانین کو توڑ مروڑ کر شہبازشریف کے خلاف مقدمات بنائے گئے ، مریم نواز کے خلاف کیس بنائے گئے، جو کاغذ لہراتے تھے وہ آج غائب ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ کل پاس اور فیل ہونیوالے وزیروں کی فہرست سامنے آئی، جن وزارتوں نےعوام کو ریلیف دینا ہے وہ سب فیل ہیں، یہ فیل وزیراعظم کی فیل ٹیم ہے، انکا چور چور کا بیانیہ ناکام ہوچکا، اب انکے گھر جانے کا وقت آچکا، تحریک عدم اعتماد پرمشاورت جاری ہے، حکومتی اتحادی عوام کے خوف میں مبتلا ہیں اور اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے۔

پی ڈی ایم کی تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان پر حکومت کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا آئینی حق، ہر طرح سے مقابلہ کریں گے، گلے شکوے ہوتے ہی رہتے ہیں، پرویزالہٰی نے حکومت کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

کسی مائی کے لال میں اتنی جرات نہیں کے تحریک عدم اعتماد لا سکے، فوادچوہدری کی للکار

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اب سے کچھ دیر پہلے پاکستان کرپشن لمیٹڈ پارٹی کی بیٹھک ہوئی، آج آپ کی گفتگو سے کمزوریاں نظر آرہی تھیں، آج بھی آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم بات کریں گے، ہم یہ کریں گے۔

فواد چوہدری  نے کہا کہ وہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد لارہے ہیں،آپ کے اوپر 18فروری کو فردجرم عائد ہونی ہے، وہ آگے چلی جائے گی، ایسا نہیں ہو گا،پی ڈی ایم کو  چیلنج کرتا ہوں کہ  کل تحریک عدم اعتماد لے کرآئیں، کسی مائی کے لال میں اتنی جرات نہیں کے تحریک عدم اعتماد لا سکے، عدم اعتماد لے کر آئیں آ  پ کو آٹے دال کا بھاو پتہ چل جائے گا ان کوپتا چل جائے گا سبزی، دال کا بھاؤ کیا ہے، اپوزیشن کو ان کے اپنے ارکان سرپرائز دیں گے، مولانا فضل الرحمان  کے بازووں میں  حکومت کو گھر بھیجنے کی طاقت نہیں ، آپ لوگ سیاست میں وہ چوہے ہیں جن کا خیال ہے کہ چھت میں آواز زیادہ آئے گی تو زیادہ دوڑیں گے۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا یہ سمجھ رہے ہیں کہ شہبازشریف پرفرد جرم آگے چلی جائے گی، ایسا نہیں ہوگا ۔

پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل گئی،فرخ حبیب

 وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بھی تحریک عدم اعتماد کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل گئی، ان کے مرجھائے ہوئے چہرے بتا رہے تھے کہ یہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد نہیں لا سکتے، اب یہ منت سماجت کے اوپر آگئے ہیں، اپوزیشن ایک دوسرے کیخلاف عدم اعتماد لائے گے۔

وزیرمملکت اطلاعات ونشریات نے کہا کہ اپوزیشن ایک دوسرے کے خلاف عدم اعتماد لائے گی۔

اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لائے گی نہ مارچ کرے گی،وفاقی وزیرداخلہ کا دعویٰ

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لائے گی نہ مارچ کرے گی، ان کے چہرے دیکھیں یہ لوگ ناکام ہوگئےہیں  اب پی ڈی ایم کے لوگ ہمارے اتحادیوں کے پاس پھر خیرات مانگنے جا رہے ہیں، نہ یہ عدم اعتماد لائیں گے اور نہ ہی 23 مارچ کو اسلام آباد آئیں گے، اپوزیشن مکمل ناکام ہوچکی اور اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے، ان کے پاس اپنے آدمی پورے نہیں ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا بیان میں کہنا تھا کہ ساری اپوزیشن مل کر بھی عمران خان کو ایوان کے اندر شکست اور باہر شکست نہیں دے سکتی کیونکہ اپوزیشن کو یہ بھی نہیں معلوم کہ ان کے پاس ایوان کے اندر اپنی پارٹیوں کے کتنے ووٹ ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ  عمران خان جیت گیا اور پی ڈی ایم ہار گئی ہے اور تحریک عدم اعتماد ٹھس کرگئی ہے،اپوزیشن  کے پاس لانگ مارچ کرنے کے لئے افرادی قوت ہی موجود نہیں ہے، اپوزیشن لانگ مارچ اور عدم اعتماد کرکے اپنا شوق پورا کرلے، ناکامی اور پیشگی شکست پی ڈی ایم کے قائدین کے چہروں سے نظر آرہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا اجلاس ایک ناکام اور شکست خوردہ اپوزیشن کی کا غمازتھا۔

شہبازگل کا ن لیگ کو اپنے گھر کی فکر کرنے کا مشورہ

شہبازگل کا ن لیگ کو اپنے گھر کی فکر کرنے کا مشورہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے ن لیگ کو اپنے گھر کی فکر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ 36 بار ناکام ہوچکے، 37 ویں مرتبہ بھی وہی نتیجہ نکلے گا، انگلی ہلانے سے جھوٹ سچ نہیں بن سکتا، آپ کے اپنے 24 لوگ استعفے دینے کو تیار ہیں ، شہبازشریف پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے سارا رولا اسی کا ہے۔

23 thoughts on “پی ڈی ایم تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے پرعزم

  1. … [Trackback]

    […] Read More on that Topic: daisurdu.com/2022/02/11/پاکستان-ڈیموکریٹک-موومنٹ-کا-وزیراعظم/ […]

  2. jsvmp hello my website is jsvmp

  3. ps3 rom hello my website is ps3 rom

  4. K-ON Wiki hello my website is K-ON Wiki

  5. jet4d club hello my website is jet4d club

  6. raja rimba hello my website is raja rimba

  7. … [Trackback]

    […] Read More on that Topic: daisurdu.com/2022/02/11/پاکستان-ڈیموکریٹک-موومنٹ-کا-وزیراعظم/ […]

  8. Viagra, This is a good website Viagra

  9. I am curious to find out what blog system you have been utilizing? I’m experiencing some small security problems with my latest website and I’d like to find something more safe. Do you have any solutions?

  10. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/02/11/پاکستان-ڈیموکریٹک-موومنٹ-کا-وزیراعظم/ […]

  11. Si votre mari a supprimé l’historique des discussions, vous pouvez également utiliser des outils de récupération de données pour récupérer les messages supprimés. Voici quelques outils de récupération de données couramment utilisés :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے