اوورسیز پاکستانی کمیشن کو گائیڈ لائنز

Spread the love

اوورسیز پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں،وزیراعلیٰ

Spread the love

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز مخدوم طارق محمود الحسن اور اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے نئے وائس چیئرمین ڈاکٹر شاہد محمود نے ملاقات کی ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مخدوم طارق محمودالحسن اور ڈاکٹر شاہد محمود کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے مخدوم طارق محمودالحسن کی خدمات کو سراہا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ڈاکٹر شاہد محمود کو گائیڈ لائنز دیں ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ہے ۔ سابق حکمرانوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو صرف نعروں سے بہلایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کرکے اپوزیشن نے دوغلے پن کا مظاہرہ کیا ۔ ہماری حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی بنائی  ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کرسکتے ۔ حکومت پنجاب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔

ملاقات میں پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب بھی موجود تھے۔