آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار آرڈیننس سنٹر ملیر میں کرنل کمانڈنٹ تقریب میں شریک ہوئے ، آرڈیننس کور کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
آرمی چیف نے میجر جنرل سید شہاب شاہد کو آرڈیننس کور کا کرنل کمانڈنٹ اور ان کو ترقی کے بیجز لگائے ۔
آرمی چیف نے جنگ اور امن میں بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران کور کے کردار کو سراہا، آرمی چیف نے کراچی میں پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ کا بھی دورہ کیا۔35ویں ایئر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا ۔
آرمی چیف نے پی اے ایف کی مکمل پیشہ ورانہ مہارت اور اس کی قابل رشک کامیابیوں کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ افسران جدید ترقیات سے ہم آہنگ رہنے اور جدید فائدہ کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل کوششیں کریں۔جدید دور کے میدان جنگ میں برتری صرف اسی صورت میں برقرار رکھی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم عصری چیلنجز کے لیے زندہ رہیں اور ابھرتے ہوئے جدید تصورات کے مطابق ان سے نمٹنے کے لیے تیار ہوں۔
سپہ سالا کا کہنا تھا ہمیں دشمن کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کا مناسب جواب دینے کے لیے چوکنا رہنا چاہیے۔