پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 کھلاڑیوں اور 5 ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، قومی اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
حارث رؤف اور شان مسعود کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، ان دونوں کھلاڑیوں کو بلال آصف اور عابد علی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، اعلان کردہ اسکواڈ میں یاسر شاہ کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔
اعلان کردہ 16 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان محمد رضوان ہیں، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، اظہر علی، حارث رؤف ، فہیم اشرف، فواد عالم ، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی اور ساجد خان بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زاہد محمود بھی سکواڈ میں شامل ہوں گے، ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور یاسر شاہ شامل ہیں۔