پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کا سندھ رجمنٹ سینیٹر حیدرآباد کا دورہ کیا، جنرل ندیم رضا نے یاد گار شہدا پر حاضری دی ،فاتحہ خوانی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹینٹ جنرل ساحرشمشاد کو کرنل کمانڈنٹ سندھ رجمنٹ کے بیچز لگائے گئے، کورکمانڈ کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کو کرنل ان چیف سندھ رجمنٹ کے بیجز لگائے گئے، کورکمانڈ کراچی نے جنرل ندیم رضا کو کرنل ان چیف کے بیجز لگائے،جنرل ندیم رضا سندھ رجمنٹ کے کرنل ان چیف بننے والے دوسرے آفیسر ہیں۔
اس موقع پرجنرل ندیم رضا نے کہا کہ مسلح افواج کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے،جنگ اور امن میں انفینٹری کی اپنی اہمیت ہے۔