چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 24ویں ونٹر اولمپکس کامیلہ سج گیا

Spread the love

ونٹراولمپکس کی افتتاحی تقریب میں رنگوں کی بہار آ گئی ، وزیراعظم عمران خان ، وفاقی وزراء فوادچوہدری، شاہ محمو دقریشی، اسد عمر سمیت دیگر نے اسٹیڈیم ونٹراولمپکس کی افتتاحی تقریب دیکھی۔
چینی صدر اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے چیئرمین نے ایونٹ کا افتتاح کیا
افتتاحی تقریب کا آغاز چین کے صدر شی جن پنگ اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے چیئرمین تھامس بیچ کے برڈز نیسٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوتے ہی ہوا جہاں گیمز میں شریک 91 ممالک کے جھنڈے لہرا رہے تھے۔


پاکستانی دستے کی قومی پرچم اٹھائے اسٹیڈیم میں انٹری


ایونٹ میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پاسٹ مارچ کیا۔جب پاکستان کی ٹیم پاکستان کا جھنڈا لہراتے ہوئے اسٹیڈیم میں داخل ہوئی تو وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے تعظیماً نشست پر کھڑے ہو کر ٹیم کیلئے تالیاں بجائیں۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے تقریب سے متعلق ٹویٹ میں لکھا کہ درجنوں ٹیمیں آئیں لیکن سٹیڈیم میں اگر چین کے بعد کسی ٹیم کیلئے تالی بجی تو وہ پاکستان کی ٹیم تھی، عام چینی پاکستان سے محبت کرتا ہے اور یہ تالیاں اسی جذبے کا اظہار ہیں۔
‏کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل نے بھی پاکستانی دستے کے میدان میں آنے کو موضوع بنایا تو اس کی تفصیل بھی شیئر کی۔

https://twitter.com/libijian2/status/1489579790969540608


بیجنگ اولمپکس میں شریک عالمی شخصیات


سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کو کورونا ایس او پیز کے تحت منعقد کیا گیا ، تھائی لینڈ کی شہزادی مہا چکری سریندھورن ،سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب ،جمہوریہ کوریا کی قومی اسمبلی کی اسپیکر پارک بیونگ سیوگ ، ازبک صدر شوکت مرزیوئیف ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان ، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی روسی صدر ولادی میر پیوٹن، سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک ،تاجک صدر امام علی رحمان ،ترکمانستان کے صدر گربنگولی بردی محمدوف ، ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیزشریک تھے۔

، موناکو کے شہزادہ البرٹ ، جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف ، کاغزجمہوریہ کے صدر سیدر زاپروف، لکسمبرگ کے گرینڈ ڈیوک ہنری ،ایکواڈور کے صدر گیلرمو لاسو ، کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی ، پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم جیمز ماراپے ،اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد، عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس ، عالمی ادارہ برائے دانشورانہ املاک کے ڈائریکٹر جنرل ڈیرن تانگ ،بوسنیا اور ہرزیگوینا کی کونسل آف منسٹرز کے چیئرمین زوران تیگلٹیجاسمیت 32عالمی رہنما تقریب میں شریک ہوئے۔


چین پہلی بار ونٹراولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے


چین پہلی بار ونٹر اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے ،اس ایونٹ میں 91 ممالک سے تقریباً 2900ایتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں۔15کھیلوں میں مختلف طرز کے 109 مقابلے ہوں گے، بیجنگ میں ونٹر مقابلے 4سے 20 فروری تک جاری رہیں گے۔

4 thoughts on “چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 24ویں ونٹر اولمپکس کامیلہ سج گیا

  1. … [Trackback]

    […] Read More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/02/04/چین-کے-دارالحکومت-بیجنگ-میں-24ویں-ونٹر-ا/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/02/04/چین-کے-دارالحکومت-بیجنگ-میں-24ویں-ونٹر-ا/ […]

  3. The most common reasons for infidelity between couples are infidelity and lack of trust. In an age without cell phones or the internet, issues of distrust and disloyalty were less of an issue than they are today.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے