بھارتی آرمی چیف کادعویٰ بے بنیادقرار

major general babar ifthaqar
Spread the love

بھارتی آرمی چیف کا خمار، پاکستان کو پھر گیدڑ بھبکیاں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر سیز فائر کا دعویٰ بے بنیاد اور غلط ہے، واضح بھی کیا کشمیریوں کی حفاظت کے لیے صرف پاکستان کے خدشات کے پیش نظر جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو طاقت کے حوالے سے زعم میں نہیں رہنا چاہیئے، کوئی بھی فریق اسے اپنی طاقت اور دوسرے کی کمزوری نہ سمجھے، بھارتی آرمی چیف کا بیان گمراہ کن ہے، پاکستان ایل او سی پر دونوں جانب کشمیری آبادی کے تحفظ کی بنیاد پر سیز فائر پر رضا مند ہوا تھا۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1489448688216797184

بھارتی آرمی چیف نے ایل او سی پر سیزفائر کے حوالے سے مضحکہ خیز بیان جاری کیا ہے، جس پر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت حال ہی ہونے والی اپنی ذلت بھول گیا۔

بھارتی آرمی چیف نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ایل او سی پر سیز فائر طاقت کی بنیاد پر قائم کیا، بھارتی آرمی چیف زمینی حقائق اور عسکری برتری کو یکسر ہی نظرانداز کرگئے۔

بھارت ایل او سی پر اپنے دوجہازوں کی تباہی کی ذلت بھول گیا ؟ پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی بھول گئے؟ بھارت ایل او سی پر جوابی کارروائیوں میں ہونےوالا نقصان بھول گیا ؟

سوال بھی کیا کہ بھارتی آرمی چیف بھارتی پنجاب میں بدامنی پر کیا کہیں گے؟ مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی کی ناکامی پر کیا کہیں گے؟

شمالی سرحدوں پر ذلت اور اقلیتوں سے بدسلوکی کی طاقت کا خمار ہے؟ تو پھرجنونی ہندو حکومت سیاسی مقاصد کیلئے بیوقوف بنانے میں لگے رہے۔

بھارت تمام بین الاقوامی قوانین اور اخلاقیات کی حدیں پار کرچکا ہے، بھارتی آرمی چیف افغانستان پر دنیا کو بیوقوف مت بنائیں۔

پوری دنیا جانتی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کی گئی،افغانستان میں بھارتی اسپانسرڈ 67ٹریننگ کیمپ کام کرتے رہے۔