پی ایس ایل7:اسلام آبادیونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو43رنز سے شکست دے دی

Spread the love

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل7کے 10ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی خوب دُرگت بنائی اور مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 229رنز بنا ڈالے۔

کالن منرو نے 36گیندوں پر 5چھکوں اور3چوکوں کی مدد سے72 رنز بنا کر ناقابل شکست اننگز کھیلی، اعظم خان نے 35گیندوں پر 65رنز داغ دیئے،انہوں نے اپنی اننگز میں 6چھے اور 2چوکے لگائے، پال اسٹرلنگ 58،الیکس ہیلز22،کپتان شاداب خان 9رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سےمحمد نواز نے 2،جیمز فالنکنر اور شاہدخان آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیئے گئے 330رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم عمدہ کارکردگی نہ دکھا سکی،19.3اوورز میں 186رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

حسن علی50،محمد نواز47،جیمز فالنکنر30رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،کپتان سرفراز احمد اوربین ڈنک 11،11،افتخارحمد 6،جیمز وینس،سہیل تنویر،نسیم شاہ صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب نے 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد وسیم اور حسن علی نے 2,2جبکہ وقاص مقصود نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کالن منرو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔