اسلام آباد ہائیکورٹ نے پلاٹس اسکیم غیرآئینی قرار دے دی

Spread the love

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے ججز، بیوروکریٹس، افسران کے لئے خصوصی سیکٹرز میں پلاٹس کی اسکیم سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
ججز، بیوروکریٹس ، افسران کیلئے خصوصی سیکٹرز میں پلاٹس کی اسکیم غیرآئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایف12 ، جی 12، ایف 14اور 15 کی اسکیم ہی غیر آئینی ، غیر قانونی اور مفاد عامہ کے خلاف ہے۔
عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا کہ ریاست کی زمین اشرافیہ کے لئے نہیں ، صرف عوامی مفاد کے لئے ہے، جج

بیورکریٹس، پبلک آفس ہولڈرز مفاد عامہ کے خلاف ذاتی فائدے کی پالیسی نہیں بنا سکتے، جج اور بیوروکریٹس اصل اسٹیک ہولڈر یعنی عوام کی خدمت کیلیے ہیں، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی آئین کے خلاف کوئی اسکیم نہیں بنا سکتی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو دو ہفتے میں فیصلہ کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ توقع ہے کابینہ اور وزیراعظم چاروں سیکٹرز سے متعلق مفاد عامہ کے تحت پالیسی بنائیں گے۔