امریکا کامتحدہ عرب امارات میں جدید لڑاکا طیارے بھیجنے کا اعلان

Spread the love

حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد امریکا نے اپنے بحری جنگی جہاز اورجدید ترین لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات کی حفاظت کے لیے بھیجنے کا اعلان کردیا ہے ۔

 متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ’یو اے ای کو موجودہ خطرے میں مدد کا یہ فیصلہ اماراتی ولی عہد اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ایک ٹیلی فون کال کے دوران ہوا، امریکی وزیردفاع نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کو یقین دلایا کہ ان کا ملک اپنے دیرینہ اسٹرٹیجک پارٹنر کے ساتھ کھڑا ہے اور امارات کے دفاع کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔

جنوری میں حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنایا

حوثی جنگجوؤں نے جنوری میں امارات پر ڈرؤن حملے کیے جس میں 3غیرملکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،حوثی باغیوں کی جانب سے دو بار میزائل داغے گئے جنھیں متحدہ عرب امارات کے ڈیفنس سسٹم کے تحت ناکام بنا دیا گیا،امریکا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ان کے دفاعی نظام نے حوثیوں کے میزائل حملوں کونشانہ بناتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا۔حملوں کی تازہ ترین سیریز سے قبل متحدہ عرب امارات کے خلاف آخری حوثی کا حملہ 2018 میں کیاتھا

یمن جنگ کے نتیجے میں بدترین انسانی بحران جنم لے رہا ہے

عرب اتحاد نے 2015میں حوثی باغیوں کو کچلنے کے لیے یمن پر چڑھائی کر دی، طویل ترین جنگ کے نتیجے میں یمن میں بدترین انسانی بحران جنم لے رہا ہے، سعودی اتحاد کے حملوں کے نتیجے میں دسیوں شہری مارے جا چکے ہیں، یمن کے حوثی باغیوں نے ملک کی خانہ جنگی کے دوران اندھا دھند بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔

عرب ملکوں کو حوثی باغیوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل نہ کرنے پر تحفظات

دوسری جانب عرب اتحاد نے جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے حوثیوں کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں نہ ڈالنے پر تحفظات ہیں ، عرب مملکوں کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ نے گزشتہ سال حوثیوں کو بین الاقوامی دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنےکا فیصلہ غلط تھا، ان کے نزدیک امریکا کے اس اقدام نے مشرق وسطیٰ میں سب سے خطرناک دہشت گرد گروہوں میں سے ایک کی حوصلہ افزائی کی ہے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

عرب ملکوں کا امریکا سے مطالبہ

عرب لیگ کے 22 ارکان نے بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ حوثی جنگجوؤں کو دوبارہ ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کرے، سوال بھی اٹھا رہے کہ امریکا آخر چیز کا انتظار کر رہا ہے ؟ کیا وہ تماشائی بننا جاری رکھنا چاہتی ہے؟اب وقت آ گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ اپنے متضاد موقف کو ختم کرے اور حوثی جنگجوؤں کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرے۔

3 thoughts on “امریکا کامتحدہ عرب امارات میں جدید لڑاکا طیارے بھیجنے کا اعلان

  1. Comprar Cialis GenГ©rico En 24 Horas
    Cialis 5 mg prezzo prezzo cialis 5 mg originale in farmacia tadalafil 5 mg prezzo

  2. Le système Android vous permet de prendre des captures d’écran sans aucun autre logiciel. Mais ceux qui ont besoin de suivre secrètement des captures d’écran à distance ont besoin d’un tracker de capture d’écran spécial installé.

  3. Une fois la plupart des téléphones mobiles éteints, la restriction relative à la saisie d’un mot de passe incorrect sera levée. À ce stade, vous pouvez accéder au système par empreinte digitale, reconnaissance faciale, etc.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے