نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمدرضوان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز اسکور کیے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا۔
فخرزمان 76،کامران گلفام 43،محمد حفیظ16،بین ڈنک9رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی ،ڈیوڈویلے،عمران طاہر،احسان اللہ اورخوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
لاہورقلندرز کی جانب سے دیا گیا 207رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے 19.4اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،شان مسعودنے83،کپتان محمد رضوان نے 69رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
صہیب مقصود20،ریلے روسو5، ٹم ڈیوڈ ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
لاہورقلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے 3،حارث رؤف اور راشدخان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ملتان سلطانز کے شان مسعود کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔