فواد چودھری تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر مقرر

Spread the love

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو تحریک انصاف کے مرکزی سینیئر نائب صدر مقرر کر دیا گیا، چیئرمین تحریک انصاف و وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے مرکزی تنظیم تشکیل دے دی۔

تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم میں اعظم خان سواتی، خان محمد جمالی اور امیر بخش بھٹو کو بطور سینئر نائب صدور شامل کیا گیا ہے۔

اعجاز چوہدری، ابراہیم خان، آفتاب صدیقی، ایڈوکیٹ عطاءاللہ، عاطف خان، حامد الحق، نصیب اللہ مری اور نوابزادہ شریف جوگیزئی پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدور فرائض سرانجام دیں گے۔

تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم میں جنید اکبر، سردار خادم وردک، شیخ خرم شہزاد اور خرم شیر زمان ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ مولابخش سومرو، زبیر نیازی، شاہد خٹک اور ملک فیصل دیہوڑ بطور جوائنٹ سیکرٹریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے مرکزی تنظیم کے ذمہ داران کے لئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہارکیا ہے۔