باتیں کرنے والےچھانگا مانگا کی پیداوار، شیخ رشید

Spread the love

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں ماں بچہ اسپتال کے دورے  پر منصوبے کی رفتار پر غیرمطئمن نظر آئے۔

شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست لوگوں کی فلاح کےلیے ہے نقصان کے لئے پہنچانے کے لئے نہیں، اسپتال کی تعمیر کی رفتار پر غسے مطمین نہیں ہوں، وزیراعظم چاہتے ہیں 28 فروری تک اس کا افتتاح  ہو لیکن ایسا لگتا نہیں ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چاروں شریف سیاست سے مائنس ہیں، پہلے شاید ڈھیل کی بات تھی اب ڈھیل بھی نہیں ہو گی، دو کے بجائے تین مارچ کرلیں کچھ نہیں ہوگا، اپوزیشن وہیل مچھلیوں کی طرح ان ہاؤس تبدیلی کے خواب دیکھ رہی ہے، پارٹیوں میں ہلکی پھلکی موسیقی ہوتی رہتی ہے ، اپوزیشن شکست کھائے گی، عدم اعتماد لائے تو اپوزیشن کے 12 کے بجائے 25 ارکان کم ہوں گے عمران خان 5 سال پورے کریں گے، ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو لوگ باتیں کر رہے ہیں یہ سب چھانگا مانگا کی پیداوار ہیں، یہ بزدلوں کا گروہ ہے جو پیسے کیلئے سیاست کرتے رہے، جو لوگ بیمار ہونے کا ڈرامہ کرتے ہیں وہ حقیقت میں بیمار ہوجاتے ہیں، ہار جیت ہوتی رہتی ہے، آئیں مقابلہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو جے 10 سی طیارے فلائی پاسٹ کریں گے، وزرات داخلہ راستے کھلے رکھے گی قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے تو راستے کھلے رہیں گے، انہیں کووڈ کا خیال رکھنا چاہیے اور قانون کا احترام کرنا چاہئے، ان سے کہتا ہوں کہ دو مارچ کرنے بعد ایک اور مارچ بھی کرلیں کچھ نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ مری پر نوجوان پولیس کے گلے پڑ رہے تھے اس لیے رینجرز بلانا پڑی، مری نہ جاتا تو 23 کے بجائے 40،30 لوگ مرجاتے ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف میں 23 ویں دفعہ گئے ہر دفعہ آئی ایم ایف سخت ہوتا ہے، ان کی سختی اس لیے ہوئی کہ خزانے پر بوجھ زیادہ ہیں، وزیراعظم نے کہا ہے کہ 3مہینے حکومت کیلئے بہت اہم ہیں، اپریل کے بعد حالات ٹھیک ہوجائیں گے، بلدیاتی انتخابات ہوں گے اس کے بعد عام انتخابات بھی ہوں گے،عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔

6 thoughts on “باتیں کرنے والےچھانگا مانگا کی پیداوار، شیخ رشید

  1. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/01/16/باتیں-کرنے-والےچھانگا-مانگا-کی-پیداوا/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Read More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/01/16/باتیں-کرنے-والےچھانگا-مانگا-کی-پیداوا/ […]

  3. Now the positioning technology has been widely used. Many cars and mobile phones have positioning functions, and there are also many positioning apps. When your phone is lost, you can use such tools to quickly initiate location tracking requests. Understand how to locate the location of the phone, how to locate the phone after it is lost?

  4. MyCellSpy is a powerful app for remote real – Time monitoring of Android phones.

  5. … [Trackback]

    […] Here you can find 12730 more Info to that Topic: daisurdu.com/2022/01/16/باتیں-کرنے-والےچھانگا-مانگا-کی-پیداوا/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے