پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر خیر سگالی مشن پر افریقی ملک تنزانیہ پہنچ گیا

Spread the love

تنزانیہ کی بندرگاہ ”دارالسلام“ آمد پر پاکستانی جہاز پی این ایس عالمگیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا ، مشن کمانڈر کی عسکری حکام سے اہم ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشن کمانڈر کی عسکری حکام سے اہم ملاقات، تصویر اسکریین اشارٹ

پاک بحریہ نے کورونا سے بچاٶ کے حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے دارالسلام میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا، جس میں 2500 سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

تنزانیہ میں پاکستانی ڈاکٹرز مریضوں کا چیک اپ کرتے ہوئے، سکرین شارٹ

تنزانیہ کے عوام نے پاک بحریہ کے اس جزبہ خیر سگالی کو سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

افریقی مملک تنزانیہ اور پاکستانی بحریہ کے اہلکاروں کا گروپ فوٹو، تصویر اسکرین شاٹ

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا ، اس دورے کا مقصد افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔