افغانستان کے صوبے ننگرہا میں دھماکا،9بچے جاں بحق،4زخمی

Spread the love

افغانستان کے مشرقی علاقے میں زور دار دھماکے میں 9 بچے جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ صوبے ننگر ہار میں پیش آیا جہاں پھل فروش کا ٹھیلہ اچانک دھماکے سے تباہ ہو گیا ، بچے ٹھیلے والے سے پھل خریدنے میں مصروف تھے۔

ہستے بستے گھروں سے نکلنے والے بچوں کو معلوم نہیں ہی تھا کہ وہ گھر واپس جانے کی بجائے ہمیشہ ہمیشہ سے دنیا چھوڑ جائیں گے، بچوں کی لاشیں گھروں کو پہنچیں تو ہر طرف کہرام مچ گیا، والدین اپنے لخت جگر گوشوں کی میتں دیکھ کر ہوش گنوا بیٹھے۔

دھماکے کے 4 شدید زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ننگرہار کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکا ریڑھی کے زمین میں دبے مارٹر شیل سے ٹکرانے کی وجہ سے ہوا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

دو دہائیوں سے جاری جنگ کے دوران افغانستان میں مختلف گروپوں نے بارودی سرنگوں کا جال بچھا دیا ہے جب کہ تباہ ہونے سے بچ جانے والے کئی مارٹر شیلز جگہ جگہ زمین تلے دبے ہوئے ہیں۔

ایسی بارودی سرنگوں اور مارٹر شیل کا زیادہ شکار بچے ہوتے ہیں جو انھیں کھلونا سمجھ کر کھیلنے لگتے ہیں اور حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں ۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

9 thoughts on “افغانستان کے صوبے ننگرہا میں دھماکا،9بچے جاں بحق،4زخمی

  1. When you forget the password to lock the screen, if you do not enter the correct password, it will be difficult to unlock and gain access. If you find that your boyfriend/girlfriend is suspicious, you may have thought about hacking his Samsung phone to get more evidence. Here, we will provide you with the best solution on how to crack Samsung mobile phone password.

  2. Mobile Phone Monitoring App – hidden tracking app that secretly records location, SMS, call audio, WhatsApp, Facebook, Viber, camera, internet activity. Monitor everything that happens in mobile phone, and track phone anytime, anywhere.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے