اسلام آباد سے کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزم گرفتار

Spread the love

فیڈرل انویسٹی ایجنسی(ایف آئی اے) نے اسلام آباد کے بلیو ایریا میں کرنسی کی غیر قانونی  خرید و فروخت  اور حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 ملزم گرفتار کر لیے۔

ایف آئی اے  اسلام آباد زون کےکمرشل بینکنگ سرکل کی کارروائی کے دوران منی چینجر، فرنچائز ایچ اینڈایچ کرنسی ایکسچینج کمپنی لمیٹڈ  بلیو ایریا مدنی پلازہ کے ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا  جبکہ فرنچائز ایچ اینڈایچ کرنسی ایکسچینج کمپنی لمیٹڈ  بلیو ایریا مدنی پلازہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہےہیں۔

ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی کرنسی اور زیورات (فوٹودیس اُردو)

آیف آئی اے کے مطابق کمپنی میں  بغیر کسی قانونی رسید کے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی  کا کام کیا جا رہا تھا ، برانچ  سے 5 کروڑ روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے جن میں  امریکی ڈالر، سعودی ریال، برطانوی پاؤنڈ،  یورو،  ترکش لیرا، ریشین روبل،  ایرانی ریال اور اماراتی درہم شامل ہیں۔

ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی کرنسی اور زیورات (فوٹودیس اُردو)

ایف آئی اے کے مطابق  غیر ملکی کرنسی کے ساتھ 50 تولہ سے زائد سونا بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔  برانچ سے بغیر کسی قانونی ریکارڈ کے غیر ملکی کرنسی اور  اور سونا برآمد ہوا جسے قبضہ میں لے لیا گیا،ایف آئی ار درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔