الواع 2021، دنیابھرمیں 2022 کا شاندارآغاز،آتشبازی،فائرورکس کے مظاہرے

photo credit AFP
Spread the love

دنیا بھر میں 2021استقبال جوش و خروش کے ساتھ کیا ، براعظم آسٹریلیا میں سب سے پہلے 2021 کو الوداع اور 2021 کو ویلکم کیا گیا ۔

بحرلکاہل کے جنوب میں جزائر پر مشتمل ملک سموآ نے سب سے پہلے سال نو کو خوش آمدید کیا گیا،یہاں تقریبات پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 31 دسمبر سہ پہر 3 بجے ہوا، اس کے بعد 15منٹ بعد نیوزی لینڈ کے جزائر چیتھم میں نئے سال کا آغاز ہوا،پاکستان کے وقت کے مطابق شام 4 بجے نیوزی لینڈ کا شہر آکلینڈ رنگوں میں نہا گیا۔ شہریوں نے 2021 کو خوش آمدید اور ماضی کا قصہ بن جانے والے سال 2021کو الوداع کیا ۔

نئے سال کو مسکراہٹوں اور امیدوں سے خوش آمدید کہنے کے لیے ہزاروں شہری آکلینڈ کے معروف اسکائی ٹاور پر جمع ہوئے جہاں سال کا آغاز ہوتے ہی آسمان کو چھونے والی آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں بھی سال نو کو جوش و خروش سے ویلکم کیا گیا ، سڈنی کے مشہور سیاحتی مقام ہاربر برج پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ،ساحل جادوئی دنیا کا منظر پیش کرنے لگا، ہزاروں لوگوں نے آسمان کو رنگ و نور کو بھرتے دیکھا، ۔اس کے علاوہ اوبرا ہاؤس سمیت دیگر علاقوں میں بھی شاندار فائر ورکس نے دلفریب مناظر دیکھنے والوں کے بھی دل موہ لیے۔

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں کورونا کے21ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد سال نو کی تقریبات دیکھنے پہنچی اورنئے سال کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔

، چھ سے ساڑھے 7 تک بجے آسٹریلیا کے زیادہ تر حصے سال  2022 میں قدم رکھا،8 سے سوا 8 بجے جاپان، جزیرہ نما کوریا جنوبی آسٹریلیا پر نئے سال کا آغاز ہوا۔ شمالی کوریا میں نئے سال کو سرکاری سرپرستی میں خوش آمدید کہا گیا، دریائے تائیڈونگ کے کنارے شاندار آتش بازی سے آسمان رنگوں سے بھرگیا۔

براعظم ایشیاء میں روس نے سب سے پہلے 2022کو خوش آمد کہا اور 2021کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے رخصت کر دیا۔روس کے ریڈ اسکوائر پر آتش بازی سے سال 2022 کا استقبال کیا گیا، دیگر ملکوں میں بھی لاکھوں افراد نے اسکرین کے ذریعے شاندار مناظر کو دیکھا۔

چین، فلپائن، سنگا پور سمیت 11مزید ملکوں نے پاکستانی وقت کے مطابق 9نئے سال کی آغوش میں پناہ لے لی، بیجنگ کے اولمپک ٹاور پر لائٹ شو ہوا، ہانگ کانگ میں آتش بازی کی گئ ،  تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ایکو فرینڈلی فائرورکس، تائی وان کا دارالحکومت تائی پے بھی نئےسال پرجگمگا اٹھا۔

پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 10 بجے انڈونیشیا اور تھائی لینڈ نئے سال میں داخل ہوئے ، ہر طرف رنگوں کی بہار آ گئی۔

ساڑھے 10بجے میانمار، 11 بجے بنگلہ دیش، ساڑھے 11:30 پر بھارت اور سری لنکا میں بھی سال  2022 آغاز ہو گیا اور 20ماضی کا قصہ بن گیا ، یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں بھی آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔۔

رات 12 بجے پاک وطن نئی امیدوں اور نئے خوابوں کے ساتھ سال 2021 میں قدم رکھا، اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ ، پشاور، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام حصوں میں 12 بجتے ہی فائر ورکس کا خوبصورت نظارے دیکھنے کو ملے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق رات 3 بجے یونان، مصر، شام، لبنان، لیبیا سمیت مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے 32 ممالک نئے سال میں داخل ہوئے۔

متحدہ عرب امارا پاکستان کے ایک گھنٹے بعد2022میں داخل ہوئے اورنئے سال کے آغاز پر دبئی میں برج الخلیفہ پر لیزر شو اورآتش بازی کے خوبصورت اور دلفریب نظارے دیکھے گئے، لیزر شو نے دنیا کی بلند ترین عمارت کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔

صبح 4 بجے جرمنی، ناروے، سوئٹزرلینڈ، فرانس اور اٹلی سمیت یورپ کے 45 ممالک میں نئے سال کا آغاز ہوا۔

پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے برطانیہ اور آئرلینڈ سمیت 24 ممالک اور جزیروں میں نئے سال کا آغاز ہوا، سال نو پر برطانیہ کے تاریخی بگ بین گھنٹے نے بھی نئے سال کی نوید سنائی۔ امریکا پاکستان کے صبح 10 بجے نئے سال میں داخل ہوا جس کے بعد  کینیڈا اور 29 دیگر ممالک بھی  2021 کو الوداع کہا گیا اور سال نو کو خوش آمدید کہا گیا۔