حمزہ خان نے 1986 کی ورلڈسکواش چیمپئین جان شیر کی فتح کی یادتازہ کردی

Spread the love

پاکستان کےحمزہ خان نے 37 سال بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں جاری چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ نے مصر کے محمد ذکریا کو تین۔ایک سے شکست دی۔ حمزہ خان کی جیت کا اسکور 12-10، 12-14، 3-11 اور 6-11 رہا۔ 37 سال بعد پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئرز جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔حمزہ خان سے قبل 1986 میں جان شیر خان نے یہ ٹائٹل جیتا تھا۔

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں حمزہ خان نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو تین – دو سے شکست دی تھی ۔ حمزہ اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان میچ 81 منٹ جاری رہا تھا۔حمزہ خان نے یہ میچ 8-11، 4-11، 12-10، 11-09 اور11-13 سے اپنے نام کیا۔حمزہ کی ابتدائی برتری کے بعد فرانسیسی کھلاڑی نے کم بیک کرکے مقابلہ برابر کیا، تیسرے اور چوتھے گیم میں حمزہ برتری لے کر بھی آخر میں اسے برقرار نہ رکھ پائے، فیصلہ کن گیم میں پاکستانی کھلاڑی نے مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کیا۔

میچ کے دوران ریفری نے حمزہ کے خلاف متنازعہ فیصلے بھی دیئے۔حمزہ خان نے کوارٹر فائنلز میں ملائیشیا کو شکست دے کر ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔واضح رہے کہ آخری مرتبہ 2008 میں عامر اطلس خان نے ورلڈ جونیئر کا فائنل کھیلا تھا،کی جیت کا اسکور 12-10، 12-14، 3-11 اور 6-11 رہا، 37 سال بعد پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئرز جیتنے میں کامیاب رہا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ورلڈ جونئیر سکواش چیمپئین جیتنے پر حمزہ خان، قوم اور تمام کھلاڑیوں کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ 37 سال بعد یہ ٹائیٹل پھر سے پاکستان کے نام کرنے پر حمزہ خان آپ کا شکریہ ۔ حمزہ خان نے 1986 کی ورلڈسکواش چیمپئین جان شیر کی فتح کی یادتازہ کردی ۔سکواش کے میدان میں پاکستان کا پرچم ایک با رپھر بلند کرنے پر قوم کو آپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آنے والے وقت میں آپ سکواش میں پاکستان کو ایک بار پھر ناقابل تسخیر بنا ئیں گے۔