عالمی امن کے لئے کوشاں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے 75 سال مکمل

Spread the love

عالمی امن کے لئے کوشاں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے 75 سال مکمل ہو گئے ، گزشتہ 75 سالوں میں ، اقوام متحدہ کے امن دستوں نے عالمی امن  اور سلامتی کی خاطر بے شمار قیمتی جانوں کو بچایا۔ یہ دن اقوامِ متحدہ کا امن برقرار رکھنے کی کاوشوں ، انسانی مصائب  کے خاتمے ، جنگوں اور اندرونی تنازعات سے لیس ممالک میں دیرپا امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے کے عالمی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان جب سے اقوامِ متحدہ کا حصہ بنا  پاکستانی بلیو ہیلمٹ نے دنیا کے تقریباً تمام برِاعظموں میں اپنی بہادری اور زمہ داری کے ساتھ خدمات انجام دیں۔  پاکستانی امن دستے نہایت مہارت اور لگن کے ساتھ اقوامِ متحدہ کی امن فورسز کے مشن کو  پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے اصولوں کے مطابق، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہونے کے ناطے، امن مشاہدہ کاروں کو ان کے مینڈیٹ مکمل کرنے کیلئے پوری مدد اور مکمل رسائی فراہم کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے دوران اب تک 171 پاکستانی فوجی، بشمول 27 افسران نے عالمی سطح پر امن کی بحالی کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جس کے اعتراف میں انھیں اقوام متحدہ کے خصوصی اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

عالی سطح پر امن کی بحالی کے لئے کیے جانے والے اقدامات میں پاکستانی پیس کیپرز نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے جو مستقبل میں بھی بھرپور انداز سے جاری رہے گا۔