ایٹمی تجربات کی سلور جوبلی،پاک فضائیہ کا قوم کے عزم کو سلام

Spread the love

پاکستان کی جانب سے کیئے گئے ایٹمی تجربات کی سلور جوبلی کے موقع پر پاک فضائیہ کا پوری پاکستانی قوم کے عزم کو سلام۔ ترجمان پاک فضائیہ نے جاری بیان میں کہا کہ 28مئی 1998 کے دن پاکستان نے بھارت کے اشتعال انگیز ایٹمی تجربات کے جواب میں ایٹمی دھماکے کرکے اپنی ایٹمی صلاحیت کا ثبوت دیا۔

پاک فضائیہ نے ایٹمی تجربات کے دوران اپنے سی-130 طیاروں کے ذریعے جوہری اور حساس آلات کو ٹیسٹ سائٹ تک پہنچایا۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ٹیسٹ سے قبل اور اسکے دوران فضائی سیکیورٹی فراہم کی۔ ایٹمی ٹیسٹ کے دوران پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے ہائی الرٹ پر رہے جبکہ ہمارے شاہین پائلٹس دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہمہ تن تیار تھے۔

پاک فضائیہ کو اس تاریخ ساز واقع کے دوران انتہائی اہم کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔ یوم تکبیر کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا۔  پاک فضائیہ کا ہر سپاہی یہ عہد کرتا ہے کہ وہ اسی لگن اور عزم کے ساتھ ملک کی فضائی سرحدوں کا دفاع جاری رکھے گا۔