اسلام آباد سمیت ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں شدیدزلزلہ،عمارتیں لرز گئیں

Spread the love

اسلام آباد سمیت ملک کے شمالی اور وسطی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اسلام آباد میں بلندوبانگ عمارتیں لرز گئیں۔گلگت ، مالاکنڈ، پشاور،سوات،مردان، مری،شاہ کوٹ، شکرگڑھ، ظفروال، مظفرآباد، میرپور بونیراور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

ابتدائی طور پر گلوگل کی جانب سے زلزلے کی شدت کا الرٹ  6اعشاریہ3 جاری کیا گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کےمطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔ زلزلے کی گہرائی 223 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ابتدائی طور پر کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔