پاکستان سے پہلی حج پروازمدینہ منورہ پہنچ گئی،ایئرپورٹ پر تقریب

Spread the love

سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی۔ قومی ائیر لائن کی پی کے 773 سے 316 عازمین مدینہ منورہ پہنچے۔

ائیرپورٹ پر ڈی جی حج عبدوہاب بسومرو اور ڈائریکٹر مدینہ ضیا الرحمن نے وزارت مذہبی امور کے حکام کے ہمراہ  استقبال کیا۔مدینہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پراس حوالے سے منعقدہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےعبدالوہاب سومرونے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو سعادت  دی اور تمام عازمین حج سے ملتمس ہوں کہ اللہ کے بابرکت گھر جا کر  پاکستان کی سالمیت اور استحکام اور امن کے لیئے خصوصی دعا کریں۔

تقریب سے ڈائریکٹر مدینہ نے  کہا کہ حاجی کیمپ اور دیگر اداروں نے مل کر کوشش کی ہے کہ  سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والوں کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں  اور زیادہ سے زیادہ سہولیات  فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ عازمین سعودی قوانین کا احترام کریں اور اپنے اپنے گروپ کے ساتھ رہیں۔ اس موقع پر عازمین میں تحائف تقسیم کیے ۔ عازمین کیلے مدینہ میں ٹرانسپورٹ کے بہترین انتظامات کیے گئے۔