وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کا واشنگٹن کا دورہ

Spread the love

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پیٹل نے واشنگٹن میں امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریش کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں پاکستان کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی تکنیکی معاونت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ڈریپ جعلی ادویات کی رپورٹنگ اور مارکیٹ میں بلاک کرنے کیلئے امریکی ادارے ایف ڈی اے کی جدید تکنیکی مہارت سےفائدہ اٹھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں اور عوام کو معیاری ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔ عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے نیشنل ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔ صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں ۔