چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار

Spread the love

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا ہے، ذرائع کے مطابق نیب حکام کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں احاطہ عدالت سے گرفتار کیا ہے، وہ آج عسکری اداروں کے خلاف بیان بازی پر ضمانت کیس میں پیشی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ رینجرز اہلکار بڑی تعداد میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود ہیں۔