افغانستان سے پاکستان میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Spread the love

انٹیلی جینس رپورٹ پرکسٹم حکام نےطورخم بارڈر پر بروقت اور مؤثر کاروائی کرتے ہوئے افغانستان پاکستان اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کسٹم حکام کے مطابق افغانستان سے آنے والے کوئلہ کے کنٹینر کی چیکنگ کے دوران بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیاگیا۔اسلحہ کا ذخیرہ کنٹینر کے خفیہ خانوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔

کسٹم حکام نے اسلحہ برآمد کر کے کنٹینر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ افغانی ڈرائیور کو قانونی کاروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

کسٹم حکام کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں روسی اور ترکیہ ساختہ 12 بور بندوقیں، مختلف ہتھیاروں کے 600 کارتوس اور بھاری مقدار میں بارود شامل ہیں۔ پکڑا جانے والا اسلحہ پاکستان دشمن  عناصر کی جانب سے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی  کوششوں کا حصہ تھا۔