حاجیوں سے پیکج سے زیادہ کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گی،وزیرمذہبی امور

Spread the love

وزیر مذہبی امور سینٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ حج انتظامات کے تمام امور کی  نگرانی خود کر رہا ہوں، وزارت مذہبی امور کا عملہ عازمین کیلئے دن رات محنت کر رہا ہے،حج انتظامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ عازمین حج کیلئے بہترین رہائشگاہوں کا انتظام  تیزی سے جاری ہے،اللہ کے مہمانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،پاکستانی عازمین کیلئے سفری سہولت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔عازمین کیلئے کھانے کا  صاف ستھرا اور بہترین معیار ہوگا۔

سینِٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستانی عازمین  کی ایک بڑی تعداد کی روڈ ٹو مکہ کے ذریعے ایمیگریشن ہوگی ۔ حاجیوں سے پیکج سے زیادہ کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گی ۔ آپ زمزم کی رقم 2017  سے حج پیکیج میں شامل ہے۔آب زم زم سے متعلق اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔