میٹا کمپنی کی دولت میں 10 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ

Spread the love

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی دولت میں ایک روز میں 10اعشاریہ2 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں کی رپورٹ کے مطابق 2023 کی پہلی سہ ماہی میں 38 سالہ مارک زکربرگ کی دولت میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال کے 4 ماہ میں فیس بک بانی کی دولت 14 فیصد اضافے کے ساتھ 41اعشاریہ7 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

2023 کے آغاز میں مارک زکربرگ کی دولت 46 ارب ڈالر کے قریب تھی جو اب ایک بڑے اضافے کے بعد 87اعشاریہ 3 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ مارک زکر برگ کی کمپنی میٹا کی دولت میں یہ اضافہ 14ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

مارک زکربرگ کی دولت میں بڑے اضافے کے باوجود کہا جا رہا ہے کہ گزشتہ سال کی سہہ ماہی آمدنی کی نسبت یہ اضافہ اب بھی 24 فیصد کم ہے۔

مارک زکربرگ کی میٹاورس کے قیام کی کوششیں حقیقی دنیا میں ان کے لیے کافی بھاری ثابت ہوئی تھیں اور وہ 2022 کے دوران 71 ارب ڈالرز سے محروم ہوگئے تھے۔2023 کے آغاز میں مارک زکربرگ کی دولت 46 ارب ڈالرز کے قریب تھی مگر یہ سال اب تک ان کے کافی اچھا ثابت ہوا ہے۔

سہ ماہی رپورٹ جاری کرتے ہوئے مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ہمارے ایپس استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جبکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر کام سے ہماری ایپس اور کاروبار کو فائدہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ فیس بک کے بانی اس وقت دنیا کے 12 امیر ترین شخص ہیں اور وہ بھارت کے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔ میٹاورس کمپنی اخراجات میں کمی کے لیے ہزاروں افراد کو ملازمتوں سے نکال چکی ہے۔ مارک زکربرگ میٹا کے 12 فیصد سے زائد شیئرز کے مالک ہیں اور ان کی دولت کا انحصار بھی اسی پر ہے۔