عازمین حج کو آب زم زم مفت نہیں،پیسوں سے خریدنا ہوگا

Spread the love

اس بار عازمین حج کو آب زم زم مفت نہیں قیمتاً ملے گا ، پاکستانی عازمین حج کو رواں برس 20 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے، آب زمزم  کے حصول کے لئے سعودی عرب کو رقم ڈالرز میں ادا کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق عازمین کچھ عرصہ قبل تک مفت اور مقدار کی شرط کے بغیر آب زم زم لا سکتے تھے،اب اجازت نہیں ۔ ہر حاجی کو  پاکستان واپس پہنچنے پر صرف پانچ لیٹر آب زم زم ملے گا۔ آب زم زم کے لئے فی کس ایک ہزار 114 روپے ادا کرنے ہوں گے جو 15 سعودی ریال بنتے ہیں۔

ذرائع وزارت مذہبی امورکے مطابقپاکستانی حاجیوں کو 8لاکھ،96ہزار  لٹر آب زم زم فراہم کی جائے گا ۔ ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سے  آب زم زم کی قیمت حج اخراجات میں پیشگی وصول کی جارہی ہے ۔ آب زم زم کی مد میں رقم کی ادائی سے پاکستانی عازمین حج کی جیب پر اضافی بوجھ پڑ رہاہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی آب زم زم کی قیمت کی مد میں 19کروڑ ،96لاکھ روپے ادا کررہے ہیں۔ سعودی حکام کا موقف ہے کہ آب زم زم غیر محفوظ بوتلوں میں بھرنے سے فضائی سفر میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ آب زم زم کا پینا باعث شفا اور فضیلت ہے، جوحاجی صاحبان دوست احباب کو بطور تحفہ دیتے تھے۔