صدرمملکت نے نیب ترمیمی بل 2023 دوبارہ واپس بھیجوا دیا

Spread the love

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی بل 2023 پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھجوا دیا۔صدر مملکت نے بل آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت پارلیمان کو واپس بھجوایا۔

صدرمملکت نے کہا کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں پہلے کی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں ۔ بل اور وزیرِ اعظم کی ایڈوائس میں اس پہلو کا حوالہ نہیں دیا گیا۔ ایک زیر التواء معاملے کے اثرات پر غور کئے بغیر قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے ۔

وزیرِ اعظم محمد شہبازشریف نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل توثیق کے لئے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کو بھجوایا تھا۔