مودی سرکار کا اپنی عوام کو ایک اور دھوکا دینے کی تیاری

Spread the love

انتہا پسند بی جے پی سرکارنے اپنی عوام کو چکما دینے کی ایک اور تیاری کر لی۔ ذرائع کے مطابق ضلع راجوڑی میں فوجی ٹرک میں لگنے والی آگ کی ہزیمت مٹانے کی خاطر جعلی آپریشن کی تیاری کر لی ہے۔ جعلی آپریشن میں پہلے سے چھپائے گئے گولہ بارود کی برآمدگی ظاہر کی جائے گی

ذرائع کا دعوی ہے کہ جعلی آپریشن میں بھمبر گلی میں واقع 120انفنٹری بریگیڈ حصہ لے گا۔ جعلی برآمدگی کے بعد تصاویر اور ویڈیوز میڈیا کو ریلیز کی جائیں گی۔ جعلی برآمدگی کو ایک بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے اس جعلی برآمدگی کا ملبہ پاکستان اور تحریک آزادیِ کشمیر پر ڈالنے کے بھی امکانات ہیں ۔ جعلی آپریشن کا مقصد راجوڑی واقعے میں اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنا اور بھارتی عوام کو رام کرنا ہے۔بھارت عالمی میڈیا میں اپنے جعلی آپریشن کی وجہ سے پہلے ہی کافی بدنام ہے۔