آرمی چیف جنرل عاصم منیر چار روز کے دورہ چین پر ہیں۔ سپہ سالار کا چین کے پہلے دورے پر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ پی ایل اے آرمی ہیڈکوارٹرز میں جنرل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی پی ایل اے آرمی کمانڈر سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے سیکیورٹی امور اور فوجی تعاون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں ملٹری کماںڈرز نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں مسلح افواج کے سربراہان نے باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
COAS on his first day of official visit to China was given a warm welcome and was presented with the guard of honour at the PLA Army Headquarters. COAS reviewed the smartly turned out contingent which was later followed by a detailed meeting with the Commander of PLA Army. pic.twitter.com/ozPHnycFAs
— Dais Urdu (@daisurdu1) April 26, 2023
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی ایل اے آرمی ٹروپس کی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی دیکھا ۔ آرمی چیف نے تربیت کے اعلی معیار اورسپاہیوں کی پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف چین میں فوجی قیادت سے مزید ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ ان کا مقصد دونوں افواج کے طویل مدتی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے تاکہ دونوں اطراف کی عسکری قیادت کے مابین طویل عرصے سے تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔