بھارتی ریاست منی پور میں علیحدگی کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا

Spread the love

بھارتی ریاست منی پور میں بھارت سے علیحدگی کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا ۔

منی پور کی جلا وطن حکومت کے وزیر اعلیٰ نونگتھم بم بیرن سنگھ نے بھارتی حکومت کی طرف سے الحاق کا معاہدہ جعلی قرار دے ڈالا ،نونگتھم بم بیرن سنگھ نے انڈیپنڈنٹ منی پور کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ بھارت نے الحاق شدہ ریاستوں کو صوبوں میں بدل کر آزادی ایکٹ1947کی خلاف ورزی کی ۔ منی پور میں آزادی اور بھارت سے علیحدگی کا مطالبہ1949سے چل رہا ہے ۔1980سے منی پور میں علیحدگی کی جدوجہد جاری ہے جس میں ہزاروں بھارتی فوجی، پولیس اہلکار اور عام شہرجان سے ہاتھ دھو چکے ہیں ۔ 1972میں ریاست منی پور کو ریاست کا درجہ دے دیا گیا تھا۔

بھارت میں اس وقت 15سے زائد ریاستوں میں آزادی اور علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں،آج نفرت، تقسیم اور ہتک آمیز رویہ بھارتی نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔