آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی کور نے ان کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ایل او سی کی صورتحال اور تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلسل چوکسی، قابل ذکر آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو برقرار رکھنے پر افسران اور جوانوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آگے کی پوزیشنوں پر افسران اور فوجیوں سے ملاقات کی۔جوانوں کے بلند جذبے کو سراہا۔ انہوں نے فوجیوں پر زور دیا کہ وہ مقامی آبادی کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں، ثابت قدم رہیں اور انتہائی خلوص اور لگن کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کریں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے کے خلاف پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے ۔ پاک فوج کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی حمایت کے لیے پرعزم ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کا حل چاہتی ہے۔
#COAS visited forward areas along #LOC today.COAS was briefed on the situation along the LOC & operational preparedness of the deployed formations. COAS met with officers & troops on the forward positions.He emphasised upon troops to extend all out support to the local population pic.twitter.com/yOTF0MVoaN
— Dais Urdu (@daisurdu1) April 6, 2023