نیشنل پریس کلب کے سالانہ انتخابات ،جرنلسٹ پینل بھاری اکثریت سے کامیاب

Spread the love

نیشنل پریس کلب اسلام آباد/راولپنڈی کے سالانہ انتخابات 2023-24ء جرنلسٹ پینل نے بھاری اکثریت سے جیت لیے، جرنلسٹ پینل کے 26 امیدواران جبکہ جاوید ملک گروپ کے 2 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ نیشنل پریس کے حالیہ الیکشن میں 03 پینل جرنلسٹ پینل ، دستور جرنلسٹ پینل اورجاوید ملک گروپ ایک دوسرے کے مد مقابل تھے۔ انتخابات میں جڑواں شہروں کے صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور 1943 صحافیوں نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔انتخابات کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق جرنلسٹ پینل کے انور رضا 1038 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ ان کے مقابلے میں جاوید ملک گروپ کے صدارتی امیدوار جاوید ملک نے 604 ووٹ حاصل کیے، جبکہ دستور جرنلسٹ پینل کے شرجیل امجد راو نے 268 ووٹ حاصل کیے۔ سیکرٹری کے عہدے پر جرنلسٹ پینل کے خلیل احمد راجہ نے 1035 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی جبکہ ان کے مد مقابل دستور جرنلسٹ پینل کے ہارون کمال راجہ نے 505 اور جاوید ملک گروپ کے فرح نواز بھٹی نے 224 ووٹ حاصل کیے۔ جرنلسٹ پینل کی نیئر علی فنانس سیکرٹری کیلئے کامیاب پائی، انہوں نے 1471 ووٹ حاصل کیئے تاہم ان کے مقابلے میں ڈاکٹر سجاد آزاد امیدوار 169 ووٹ حاصیل کر سکے۔ نائب صدور کی 4 نشستوں پر بل ترتیب جرنلسٹ پینل  کے اظہر جتوئی 1428 ووٹ ، غضنفر عباس 1297 اور نذیر احمد چارن 1269 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ خواتین کی نشست پر جرنلسٹ پینل کی مائرہ عمران 1400 ووٹوں سے کامیاب قرار پائی۔ جوائنٹ سیکرٹری کی 04 نشستوں پر بل ترتیب جرنلسٹ پینل کے وقار عباسی 1445 ، اسلم لڑکا 1236 اور طلعت فاروق 1197 ووٹوں سے کامیاب ہوئے ۔ خواتین کی نشست پر جرنلسٹ پینل کی شکیلہ جلیل 1245 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی۔ گورننگ باڈی کی مردوں کی 15 نشستوں میں سے 13 پر جرنلسٹ پینل کے امیدواران کامیاب ہوئے۔جن میں عامر رفیق بٹ، احمد منصور، احتشام کیانی، سید خالد گردیزی، حامد حبیب، قلب علی، ذوالفقار بیگ، بابر ملک، سید اعون شیرازی، جعفر علی بلتی، فرحت محمود عباسی، وقار کاظمی اور راجہ وسیم عباسی شامل ہیں جبکہ جاوید ملک گروپ کے 2 امیدواران منظور احمد سلہری اور راجہ کامران علی گورننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے۔ گورننگ باڈی کی خواتین کی 2  نشستوں پر جرنلسٹ پینل کی سحرش قریشی 1106 اور روبینہ شاہین 1087 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔