حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی شہادت کو 27 سال مکمل

Spread the love

سر زمین کشمیر کے فرزند اور ممتاز حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی شہادت کو 27سال مکمل ہو گئے ۔ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے جلیل احمد اندرابی انسانی حقوق اور تحریک آزادی کے علمبردار تھے۔ انہیں  8مارچ 1996 کو5 راشٹریا رائفلز کے میجر اوتار سنگھ نے  تفتیش کے بہانے جیل میں قید کے دوران  بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد شہید کردیا تھا۔

جلیل احمد اندرابی شہید کی لاش کو دریا میں پھینک دیا گیا تھا جو دو ہفتے بعد سرینگر کے علاقے کرسو راجباغ کے قریب دریائے جہلم سے ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بدترین تشدد کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر ’ شہید انصاف‘ کا لقب پانے والے جلیل اندرابی کے قاتل کو سزا دینے کے بجائے قابض بھارت نے امریکا فرار کروا دیا تھا۔جلیل احمد اندرابی اور دیگر کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ جلیل احمد اندرابی کو عالمی سطح پر شہید انصاف کا لقب بھی دیا جا چکا ہے۔