ملک میں رمضان المبارک کا چاندنظر آ گیا،کل پہلا روزہ ہوگا

Spread the love

ہ رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا جس کے بعد ملک بھر میں 23 مارچ بروز جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس غیرمعمولی تاخیر سے ختم ہوا۔ رات 10 بج کر 15 منٹ پر کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت سے متعلق باقاعدہ اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، قلعہ سیف اللہ اور مردان سے چاند کی شہادت موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں کل پہلا روزہ ہوگا۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں ختم ہوا تھا۔

دوسری جانب زونل کمیٹیوں کے اجلاس کراچی، لاہور، کوئٹہ اوراسلام آباد میں ہوئے جہاں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کی اطلاع زونل کمیٹیوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو دیدی گئی تھی۔

اُدھر بھارت اور بنگلا دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پہلا روزہ بروز جمعہ 24 اپریل کو ہو گا۔