پشاور دھماکے میں شہداء کی تعداد93 تک پہنچ گئی،221 افراد زخمی

Spread the love

پولیس کے مطابق پشاور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 221 ہے جب کہ اب تک 93 افراد کی شہادت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

پشاور میں سوموار کی شب تھانہ پولیس لائنز کی مسجد کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے33 شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں  آئی جی پی،کور کمانڈر ،کمانڈنٹ ایف سی سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت ہوئے۔پولیس کے دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی۔

قبل ازین پشاور میں تھانہ پولیس لائنز کی مسجد کے اندر خود کش دھماکے سے اُڑا لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے ظہر کی جماعت کے دوران پہلی صف میں خود کو بارودی مواد سے اُڑا یا ، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے مسجد کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا اور بڑی تعداد میں نمازی ملبے تلے دب گئے ۔پشاور میں دہشت گردی کے اس واقعے پر قوم  ایک بارپھر سوگ میں ڈوب گئی۔

واقعے کے فوراَبعد امدادی کاروائیاں شروع کردی گئی اور زخمیوں کو ایل آر ایچ اور دوسرے قریبی ہسپتالوں کوپہنچایا گیا ۔ خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگرطبی عملے کو ہنگامی ڈیوٹی پر طلب کیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے بھی ہسپتال پہنچ کر سیکورٹی سنبھال لی

۔واقعہ کی اطلاع ملنے پرسینکڑوں کی تعداد میں لوگ اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کے لئے پشاور کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچ گئے جہاں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے پشاور کا ہنگامی دورہ کیا۔پشاور پہنچنے پر آرمی چیف سیدعاصم منیر نے اُن کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کو کور کمانڈر پشاور نے دہشت گردی کے عوامل اور محرکات کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخواء نے پولیس لائنز میں ہونے والے خود کش حملے پر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔ وزیراعظم کو پولیس لائنز میں خود کش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دکھائی گئی۔ شرکاء نے پولیس لائنز حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اس موقع پر وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاکہ دہشت گرد پاکستان کے دفاع پر مامور اداروں پر حملے کرکے خوف ودہشت کی فضاء پیدا کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں جسے ریاست اور عوام کے اتحاد کی قوت سے ناکام بنائیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے عظیم قربانیاں دی ہیں، ہم شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ انسداد دہشت گردی کے اداروں، پولیس کی صلاحیت اور استعدادِ کار میں اضافہ کیاجائے گا, نیشنل ایکشن پلان پر پوری قوت اور جامعیت سے عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا ،پولیس لائنز دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے گھر میں سربسجود نمازیوں کا خون بہانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے۔ یہ جرم کرنے والے اللہ تعالی کی پکڑ سے بچ نہیں سکیں گے، اِن مجرموں کو صفحہ ہستی سے مٹا کر دَم لیں گے۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے  مزید کہا کہ اسلام کے نام پر نماز کے دوران مساجد اور معصوم شہریوں پر حملہ کرنا بدترین فعل ہے۔ پاکستانی عوام نے انتہا پسندوں کے بے بنیاد نظریے اور مذہب کی غلط تشریح کرنے والے عناصر کے اصلی چہروں کو پہچان لیا ہے۔ اس طرح کے بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف ہمارے قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ معصوم شہریوں پر کئے گئے اس حملے میں ملوث شر پسند عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرِ کردار تک پہنچا یا جائے گا۔

10 thoughts on “پشاور دھماکے میں شہداء کی تعداد93 تک پہنچ گئی،221 افراد زخمی

  1. … [Trackback]

    […] Read More Info here on that Topic: daisurdu.com/2023/01/30/پشاور-دھماکے-میں-شہداء-کی-تعداد59-تک-پہن/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Read More on that Topic: daisurdu.com/2023/01/30/پشاور-دھماکے-میں-شہداء-کی-تعداد59-تک-پہن/ […]

  3. … [Trackback]

    […] There you will find 18208 more Information to that Topic: daisurdu.com/2023/01/30/پشاور-دھماکے-میں-شہداء-کی-تعداد59-تک-پہن/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Read More to that Topic: daisurdu.com/2023/01/30/پشاور-دھماکے-میں-شہداء-کی-تعداد59-تک-پہن/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Find More Information here to that Topic: daisurdu.com/2023/01/30/پشاور-دھماکے-میں-شہداء-کی-تعداد59-تک-پہن/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Here you will find 56279 additional Information to that Topic: daisurdu.com/2023/01/30/پشاور-دھماکے-میں-شہداء-کی-تعداد59-تک-پہن/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Read More Info here on that Topic: daisurdu.com/2023/01/30/پشاور-دھماکے-میں-شہداء-کی-تعداد59-تک-پہن/ […]

  8. … [Trackback]

    […] Read More Info here to that Topic: daisurdu.com/2023/01/30/پشاور-دھماکے-میں-شہداء-کی-تعداد59-تک-پہن/ […]

  9. … [Trackback]

    […] There you can find 71622 additional Info on that Topic: daisurdu.com/2023/01/30/پشاور-دھماکے-میں-شہداء-کی-تعداد59-تک-پہن/ […]

  10. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2023/01/30/پشاور-دھماکے-میں-شہداء-کی-تعداد59-تک-پہن/ […]

Comments are closed.