آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست، بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا رو پڑیں

Spread the love

آسٹریلین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کی جوڑی کو آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست ہوگئی۔بھارتی جوڑی کو فائنل میں برازیلین جوڑی  لوئیسا اسٹیفانی اور رافیل میٹوس نے 7-6 اور 6-2 سے شکست دی۔ اپنے کیرئیر کے آخری گرینڈ سلیم ایونٹ میں ثانیہ مرزا، ہم وطن روہن بوپنا کے ساتھ مل کر ٹائٹل سے محروم رہیں۔میچ کے اختتام پر گفتگو کے دوران ثانیہ مرزا کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ میرا پروفیشنل کیریئر میلبرن سے شروع ہوا اور اپنا کیریئرختم کرنے کے لیے اس سے اچھے ارینا کا سوچ بھی نہیں سکتی۔اپنے کیریئر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کی آواز بھی بھر آئی اور انہوں نے اپنے آنسو بھی صاف کیے۔اس دوران شائقین نے تالیاں بجا کر ان کا حوصلہ بڑھایا۔

یہ ثانیہ کے شاندار کیریئر کا 11 واں گرینڈ سلیم فائنل تھا۔ جس میں اس نے 43 ڈبلز ٹائٹل جیتے ہیں اس میں 6گرینڈ سلیم بھی شامل ہیں ۔ عالمی نمبر 1 خواتین کے ڈبلز کیریئر کے طور پر 91 ہفتے گزارے ۔

روہن بوپنا 2017 سے فرانسیسی اوپن میں ٹائما بابوس کے ساتھ مل کر اپنا واحد ٹائٹل جیتنے کے بعد چوتھا گرینڈ سلیم فائنل کھیل رہے تھے۔

 

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے رواں ماہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، وہ آئندہ ماہ دبئی کے ایونٹ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گی۔

5 thoughts on “آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست، بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا رو پڑیں

  1. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2023/01/27/آسٹریلین-اوپن-ٹینس-چیمپئن-شپ-کے-فائنل-م/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More Information here on that Topic: daisurdu.com/2023/01/27/آسٹریلین-اوپن-ٹینس-چیمپئن-شپ-کے-فائنل-م/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Here you can find 49636 more Information on that Topic: daisurdu.com/2023/01/27/آسٹریلین-اوپن-ٹینس-چیمپئن-شپ-کے-فائنل-م/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Find More here to that Topic: daisurdu.com/2023/01/27/آسٹریلین-اوپن-ٹینس-چیمپئن-شپ-کے-فائنل-م/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2023/01/27/آسٹریلین-اوپن-ٹینس-چیمپئن-شپ-کے-فائنل-م/ […]

Comments are closed.