تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہو گئے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے 31 جنرل اور 4 مخصوص نشستوں کے استعفے قبول کیے ہیں۔
قومی اسمبلی اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے قواعد و ضوابط کے مطابق پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے_ pic.twitter.com/QokSWmn9hk
— National Assembly of 🇵🇰 (@NAofPakistan) January 20, 2023
پی ٹی آئی ارکان کے ایوان سے استعفے پھر واپسی کا پلان دھرے کا دھرا رہ گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے تحریک انصاف کے 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر کے مزید کارروائی کے لئے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے ۔
اسپیکر کی جانب سےبجوائی گئی لسٹ کے بعد ڈاکٹرحیدرعلی خان،سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ ، محمد بشیر خان ، جنید اکبر، شیراکبرخان ،علی خان جدون ، عثمان خان ترکئی ، مجاہد علی، ارب عامر ایوب، شیرعلی ارباب، شاہداحمد، گل داد خان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔
ساجد خان،محمد اقبال خان،عامر محمود کیانی،سیدفیض الحسن ، چوہدری شوکت علی بھٹی،عمر اسلم خان،امجد علی خان،خرم شہزاد، فیض اللہ ،ملک کرامت علی کھوکھر،سیدفخرامام، ظہیورحسین قریشی، ابراہیم خان، طاہراقبال، اورنگزیب خان کھچی ،مخدوم خسروبختیار ، عبدالمجید خان کا استعفی منظور کر لیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن نے انہیں بھی ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے ۔
مخصوص نشستوں پر عندلیب عباس،اسما قدیر،ملائیکہ علی بخاری،منوربی بی بلوچ کا استعفی منظور کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے ۔ پی ٹی آئی اور شیخ رشید سمیت اب تک مجموعی استعفوں کی تعداد 81 ہو چکی ہے ۔