عوام مہنگائی کا ایک بوجھ اٹھانے کے لئے ہو جائیں تیار ،اوگرا کی گیس 74 فیصد سے بھی زیادہ مہنگی کرنے کی منظوری

Spread the love

اوگرا بھی مہنگائی کی بہتی گنگا میں عوام کی جیبوں کو خالی کرنے پر تُل گئی۔ اوگرانے یکم جولائی سے گیس 74 فیصد سے بھی زیادہ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ۔سوئی ناردرن  کے لیے گیس 74.42 فیصد مہنگی جبکہ سوئی سدرن  کیلیے گیس 67.75 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

اوگرا نے گیس قیمت میں اضافے کیلئے کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ اوگرا فیصلہ  کے مطابق سوئی ناردرن کیلیے گیس کی قیمت میں 406 روہے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی  ہے۔

سوئی ناردرن کے لئے گیس کی موجودہ اوسط  قیمت 545 روپے 89 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ اوگرا کے فیصلے کی منظوری کے بعد نئی قیمت 952 روپے 17 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ جائے گی۔

اوگرا نے سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت میں 469 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی ہے۔ سوئی سدرن کیلیے گیس کی موجودہ قیمت 692 روپے 63 پیسے سے بڑھ کر ایک ہزار 161 روپے 91 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ جائے گی۔

اوگرا فیصلے پر اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہو گا اور فاقی حکومت نے 40 روز میں منظوری نہ دی تو اوگرا فیصلے پر از خود عملدرآمد ہو جائے گا۔